fina-sherosokhan-animat.gif

Exhibition at Indian Islamic Centre Dehli

مسلمان بچوں  کو سائنس کا علم حاصل کرنے کی جانب راغب کرنے کی ضرورت

نئی دہلی میں دو روزہ نمائش

میسکو علم ریسرچ فاونڈیشن اور انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر دہلی کے تعاون سے دو روزہ نمائش کا اہتمام بمقام انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر دہلی ۲۳ اور ۲۴ جنوری ۲۰۱۰ء کیا گیا۔ تہذیب اور تمدن کے ارتقاع میں مسلمان سائنسدانوں کا کردار اس نمائش کا عنوان تھا۔اس نمائش کا افتتاح ایس ۔وائی۔قریشی ایلکشن کمشنر آف انڈیا نے کیا۔اس موقع پر ایس ۔وائی۔ قریشی نے کہا کہ آج کے دور میں سائنس کی  بہت اہمیت ہے۔ اس لئے ہمیں اس بات پر غور کرنا  چاہئے کہ مسلمان بچوں کو سائنس کی تعلیم   کی جانب کس طرح راغب کیا جائے۔جناب قریشی نے کہا کہ یہ ایک قابل تعریف اقدام ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان جذباتی مسائل میں اُلجھے  رہنے کی بجائے تعلیم اور ترقی کی جانب توجہ دیں۔ پروفیسرعبدالعزیز وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر سلمان اسد نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات کی روشنی میں غور و فکر کرنا چاہئے۔   

 اس سائینسی نمائش میں  خصوصی  تقاریر کا  بھی اہتمام یا گیا تھا۔ مقررین نے سائنس کی اہمت اور افادیت پر بھر پور روشنی ڈالی۔ جس طرح ماضی میں مسلمان سائنسدانوں نے  نمایاں کردار ادا کیا اور نئی نئی ایجادیں کیں تھیں  اسی طرح مستقبل میں آنے والی نسل ان کی راہ پر عمل کرے۔ میسکو علم کے ڈائرکٹر محمد عبدالطیف نے  تحقیقی طریقہ کار کے موضع پر روشنی ڈالی۔ آپ نے کہا کہ آج کا تعلیمی نظام یاد کرنے یا رٹ لینے کی روایت پر ہی چل رہا ہے، جبکہ علم سائنس رٹنے کا نہیں بلکہ تجربات کی اسا س پر حاصل کیا جانے والا علم  ہے۔ انہوں نے ایک مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کوئی بھی کھیل پڑھ کر  نہیں کھیلا جاتا ہے بلکہ عملی طور پر کھیلا جاتا ہے، اسی طرح علم سائنس بھی تجربات کی اساس پر ہی حاصل ہوتا ہے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر کمال الدین خان نے۔ پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ۔ پدم شری پروفیسر حسنین نے ۔ سائنس کی اہمیت اور فادیت ۔ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔میسکو علم کے آنریری سیکریٹری ڈاکٹر فخرالدین نے نمائش کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد مسلمانوں کی نئی نسل کو سائنس کی تعلیم کی جانب  راغب  کرانا ہے۔ نمائش میں قدیم  نامور مسلم سائنسدانوں کی ایجادات، مسلم تہذیب و تمدن کے لئے ان کی خدمات، اسلامی تاریخ میں سائنس کے متعلق کئے گئے ان کے عظیم کارناموں کی معلومات پیش کی گئیں۔پروفیسر پی۔ کے۔ عبدالعزیز وائس چانسلر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

 نمائش کے پہلے دن جامعہ ملیہ اسکول اور نیو ہورائزن اسکول کے طلبا اور طالبات نے شرکت کی اور ان معلومات سے استفادہ  حاصل کیا ۔ اس موقع پر  ڈاکٹر سلیمان اسش، ریحان خان سوری وغیرہ بھی موجود تھے۔

نیوز۔۔۔ بشکریہ راشٹریہ سھارا۔ نئی دلّی۔

mr-rehankhan-suri-placementofficer-jamiamillia-a.jpg
Rahman Khan Suri, Placement Officer Jamia Millia Islamia
dr-fakaruddi-mohammed.jpg
Dr. Fakhruddin Mohammed
jamal-khan-a.jpg
Jamal Khan
professorpkazizcguest-a.jpg
Professor P.K. Aziz V.C. Aligadh Muslim University
audience-2a.jpg
audience-3a.jpg
jamalkhansy-qureshi-dr-salmanasad-rehmankhansuri.jpg
Jamal Khan, S.Y. Qureshi, Dr. Salman Asad, Rahman Khan Suri
dr-salmanasad-dr-fakaruddinmohammed-rashidkhan-prof-pkaziz-shaukatkhan-a.jpg
Dr. Salman Asad, Dr.Fakhruddin Mohammed, Rashid Khan, Shaukat Khan
audience-a.jpg
rehmankhansuri-s-y-qureshi-jamal-khan-dr-salman-asad-small.jpg
Rehman Khan Suri, S.Y. Qureshi, Jamal Khan, Dr. Salman asad
audience5-a.jpg
inagura-function-audience-a.jpg
Audience at Inagural Function
indianislamiccentre-small.jpg
India Islamic Cultural Centre New Dehli
iiccentre-a.jpg
India Islamic Cultural Centre New Dehli
alidris-a.jpg
Al-Idris
getattachmentca3e7zhh.jpg
sy-qureshi-lateef.jpg
S.Y. Qureshi & M.A. Lateef
audience4-a.jpg
S.Y. Qureshi, M.A Lateef and other audience
pro-shusnain-aa.jpg
Professor Husnain
malateef.jpg
M.A. Lateef
malateef-pkaziz-a.jpg
Professor P.K.Aziz
getattachmentaa.jpg
Dice
   

homepage.jpg