ممتازسفر
نامہ نگار ، کالم نویس
قمر علی عباسی
کا نیا سفر نامہ "کینیڈا
انتظار میں ہے" شائع ہوگیا
ہے
ممتاز
سفر نامہ نگار "تمغہء امتیاز"
یافتہ کا ۲۶ واں سفر نامہ
"کینیڈا انتظار میں ہے"
شائع ہوگیا ہے ۔
قمر علی
عباسی کو یہ اعزاز حاصل
ہے کہ دینا کی تمام زبانوں میں
لکھے جانے والے سفرناموں
میں ان کی تعداد سب سے زیادہ
ہے۔ قمر علی عباسی کے سفر نامے "سات ستارے
صحرا میں " اور "میسیکو
کے میلے" زیر طباعت ہیں۔
ہرسال ان کے دو سفر نامے
شائع ہو تے ہیں۔
"کینیڈا انتظار
میں ہے" ایک دلچسپ سفر نامہ
ہے جو کینیڈا کی تاریخ
، روایات اورپاکستانیوں
کی سرگرمیوں پر روشنی
ڈالتا ہے۔ اس میں پھولوں
سے بھرے میدان ، گھنے جنگل،
اور جھیلیں ہیں۔ یہ ایک
امن پسند ملک ہے اور اس
کے پاکستان سے گہرے مراسم
ہیں۔ قمر علی عباسی نے
ایک سفر نامہ " امریکہ مت
جیو" لکھا تھا اور اب "کینیڈا
انتظار میں ہے"، لکھ کر یہ واضح کیا ہے کہ
کینیڈا میں تلاش معاش
کے لے سفر کیا جاسکتا۔
قمر علی عباسی ایک
کالم نگار ہیں اور دنیا
بھر میں نکلنے والے اردو
کے اخبارات میں روزانہ
اور ہفتہ وار کالم تحریر
کرتے ہیں۔ کینیڈا ، امریکہ،
لندن، سعودی عرب ، دوبئی
، پاکستان، ماریش اور
ہندوستان کے اردو اخبارات
ان کے کالم باقائد شائع
ہوتے ہیں ۔ اردو کی تمام ویب سائٹس پر ان
کے کالم دیکھے جاسکتے
ہیں ۔ ان کا اپنا ویب سائٹ
بھی ہے جو درج ذیل لنک پر دیکھا جاسکتا
ہے
www.qamaraliabbasi.com
"کینیڈا انتظار میں
ہے" کی تقریب رونمائی ۱۴
/ جنوری ۲۰۰۷ کو
ہوٹل " میری کانٹینینٹل
کراچی ، پاکستان میں منعقد
ہوگی جس کی صدارت جنرل
معین الدین حیدر فرمائیں
گے۔ مہمان خصوصی محمود
شام ہوں گے۔ دوست محمد
فیض، میاں زاہد حسین،
اطہر شاہ اور انور مقصود
اظہار خیال کریں گے۔ قمر
علی عباسی کے سفر نامہ
کی رسم اجراء نیو
یا رک میں جنوری
کے آخری ہفتے میں ترتیب
دی گئی ہے۔