fina-sherosokhan-animat.gif

Sabiha Saba in Lahore

لاہور میں صبیحہ صبا کے اعزاز میں ایک ادبی تقریب

 

جاتی سردیوں کی ایک خوشگوار خنک شام کو نرم و ملائم شخصیت، شیریں آواز اور دھیمے لہجے والی صبیحہ صبا کی موجودگی نے مزید دل آویز بنا دیا تھا۔

صبیحہ صبا پانچ شعری مجموعوں کی خالق ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا ایک بڑا معتبر حوالہ اردو ادب کی سب سے بڑی سائٹ اردو منزل ڈاٹ کام ہے۔ وہ برسوں سے ایک لگن اور جذبے کے ساتھ اردو ادب کی باتصویر تاریخ مرتب کر رہی  ہیں۔

گو صبیحہ کے پاس وقت کم تھا اور وہ ہزار عذر کرتی رہیں مگر یہ کیسے ممکن تھا کہ وہ لاہور آئیں اور ادبی برادری سے ملے اور مجھے میزبانی کے شرف سے محروم کر کے چلی جائیں۔ سو میں نے ہنگامی بنیادوں پر ان کے اعزاز میں جم خانہ میں عشائیے کا اہتمام کر ڈالا۔ یوں مدعو تو پوری ادبی برادری تھی لیکن صرف ایک دن کے نوٹس پر جتنے لوگ آ سکتے تھے، آئے۔ آخر انہیں بھی تو صبیحہ صبا کو ملنے کا اشتیاق تھا۔ خواتین نے اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی اور محبت کا مظاہرہ کیا۔ ادبی حلقے سے متعلق 90فیصد خواتین نے شرکت کی اور قلم کاروں سے اپنی دلچسپی کا عملی ثبوت دیا۔ بلا شبہ اس میں صبیحہ کی اپنی شخصیت کا بھی دخل تھا۔

جناب شہزاد احمد کی صدارت میں صوفیہ بیدار نے نظامت کے فرائض سنبھالے۔ عطیہ سید مہمان خصوصی قرار دی گئیں۔ شہزاد احمد، شفیق سلیمی، اسلام عظمی، اعجاز رضوی،صغرا صدف، عطیہ سید، سلمیٰ اعوان اور فرحت پروین نے صبیحہ صبا کے فن و شخصیت پر اظہار خیال کیا۔

اس کے بعد صبیحہ صبا سے ان کا کلام سننے کی فرمائش کی گئی۔ نرم رو ندی جیسے رواں اور دھیمے لہجے اور ان کی آواز کی موسیقیت نے ان کے کلام کے حسن میں اضافہ کیا۔ حاضرین نے ہر ہر مصرعے اور شعر پر بھرپور داد دی۔ ہنوز تشنگی باقی تھی کہ ڈنر کا اعلان کر دیا گیا۔

اور یوں صبیحہ صبا کے نام یہ خوبصورت شام اپنی تکمیل کو پہنچی۔

 

sdc10234-a.jpg
sdc10242-a.jpg
sdc10244-a.jpg
sdc10237-a.jpg
sdc10251-a.jpg
sdc10247-a.jpg
sdc10254-a.jpg
sdc10256-a.jpg
sabihasaba-saleem-tahir.jpg
sdc10271-a.jpg
   

sdc10273-a.jpg
sdc10270-a.jpg
sdc10264-a.jpg
sdc10262-a.jpg
sdc10256_jpgsf-a.jpg
sdc10253-a.jpg
sdc10246-a.jpg
sdc10229-a.jpg
sdc10251_jpg1234a.jpg
 

homepage.jpg