فجیرہ
میں عید ملن کی شاندار
تقریب
اسی
تقریب میں اردو منزل کی ساتویں سالگرہ بھی
منائی گئی
جناب مکرم علی مجاہد
اور بیگم مکرم علی
مجاہد، جناب نوید آزاد
اور بیگم نوید آزاد، جناب
امتیاز احمد اور بیگم
امتیاز احمداور جناب
سروش مظہر اور بیگم سروش
مظہر نے اس تقریب کا اہتمام
مشترکہ طور پر کیا تھا۔
اس تقریب کی نظامت بینا امتیاز نے بڑے خوبصورت انداز
میں کی۔ بینا امتیاز
نے اردو منزل کی ساتویں
سالگرہ کی مناسبت سے اردو
منزل کی کارگردی پر روشنی
ڈالتے ہوئے بے حد ستائش
کی۔
جناب صغیر
احمد جعفری، محترمہ صبیحہ
صبا اور ثروت زہرہ
نے سامعِن کو اپنا
کلام سنایا اور
داد حاصل کی۔ عید کی اس
تقریب کو خوبصورت بنانے
کے لئے ورائٹی پروگرام
بھی پیش کئے گئے اور اس
میں شرکت کرنے والوں کو
انعامات بھی دئے گئے۔
بمپر پرائز میں پلازما،
اور دیگرتحائف، پاکستان
کا واپسی کا ٹکٹ وغیرہ
قرعہ اندازی کے ذریعے
دئے گئے۔ تقریب کی
چند تصاویر پیش کی جارہی
ہیں۔ ادارہ شعرو
سخن منتطمین کو ایسی شاندار
تقریب کے انعقاد پر مبارک
باد پیش کرتا ہے۔