fina-sherosokhan-animat.gif

Mujtaba Hussain in New York

نیو یارک میں" اُردو ٹائمز" کی رائٹرز فورم کے زیرِ اہتمام ایک تقریب

اُردو ادب کے معروف طنز و مزاح نگارپدم شری مجتبٰی حسین کا استقبال

 

ہندوستان سے تشریف لائے  ہوئے مشہور کالم نگار اور طنز و مزاح نگار پدم شری مجتبٰی حسین کا نیو یارک میں شاندار استقبال کیا گیا۔۔ نیو یارک سے نکلنے والے کثیر الاشاعت اخبار " اُ ردو ٹائمز" کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا۔ اس اجلاس کی صدارت معروف سفر نامہ نویس جناب قمر علی عباسی نے کی۔ آپ نے کہا کہ مجتبٰی حسین اپنے بڑے بہائی  محبوب حسین جگر اور ابراہیم جلیس کے ادبی سفر کو آگے بڑھایا ہے۔ مجتبٰی حسین نے اس اطمنان کا  اظہار کیا کہ امریکہ میں  اردو بولنے والوں نے اُردو  زبان کو زندہ رکھا ہوا ہے۔ آج کے دور میں مادری زبان  وہ زبان ہے  جسے ماں بولتی ہے اور بیٹا نہیں سمجہتا ۔۔۔۔ آپ نے ہندوستان میں اُردو کی بجھتی ہوئی شمع کا ذکر کیا، اور اپنے مختلف مزاحیہ کالم بہی سنائے۔ اس تقریب میں ممتاز شاعر اور کالم نویس جناب مسرور جاوید نے بہی خطاب کیا اور کہا کہ  مجتبٰی حسین کی تحریریں اس دورِ بَلا خیز میں سکون اور طمانیت  پہنچاتی ہیں۔ دوسرے معنوں میں وہ  علاجِ غم کرتے ہیں۔ کالم نگار وکین انصاری نے  مجتبٰی حسین کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کیا اور ان کی تحریوں کو بے حد سراہا۔ شاعر اور نقاد جناب واصف حسین واصف نے تحقیقی تجزیہ کیا۔ اور  مجتبٰی حسین کو ایک نمایاں مزاح نگار قرار دیا۔ شاعر اور کاکم نگار جناب انجم گوہر  نے کہا کہ بلا مبالغہ دُنیا کا سب سے نمایاں طنز م و مزاح  نگار قرار دیا۔ دانش ور سیّد نسیم اختر نے کہا کہ  جس طرح فلموں سے ہندوستان اور پاکستان کے رشتے مضبوط کئے جا رہے ہیں اسی طرح ادبی میدان بہی یک جہتی اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ جناب ضیا فاروقی نے  مجتبٰی حسین کے کالموں میں شگفتگی پر گفتگو کی۔ آخر میں جناب خلیل الرحمٰن نے مہمانوں کا شکر یہ اد کیا۔ اس محفل کی نظامت کے فرائض ممتاز ریڈیو اور ٹیلیویژن کی فنکارہ محترمہ نیلو فر عباسی نے بڑی خوبصورتی سے نبھائی۔

اسی تقریب میں نوجوان کالم نگار جناب وجاہت علی عباسی کو بہی ایوارڈ دیا گیا اور ان کی آمد کو اُردو ادب میں خوش آئند اضافہ قرار دیا اور ان سے بڑی توقعات قائم کی گئی ہیں۔ جناب مجتبٰی حسین نے کہا کہ قمر علی عباسی نے ادب کی مشعل نئی نسل کو منتقل کردی ہے۔ نوجوان کالم نگار نے اپنے کالم "اندازِ بیاں اور" کو کتابی شکل دے ہے جسے کافی پذیرائی ملی ہے۔ وجاہت علی عباسی نے کہا کہ وہ ان توقعات کو پورا کرنے کی کوشس کر یں گے۔

award-fo-wajahat-ali-abbasi.jpg
Award for Wajahat Ali Abbasi
khalilul-rehman-qamar-ali-abbasi-mujtaba-hussain.jpg
Khalilul-Rehman, Qamar Ali Abbasi & Mijtaba Hussain
masroor-javid-newyork.jpg
Masroor Javid
khalil-ul-rehman.jpg
Khalilul Rehman
qamar-ali-abbasi-newyork.jpg
Qamar Ali Abbasi
nilofa-abbasi2-newyork.jpg
Nilofar Abbasi
anjum-gohar-newyork.jpg
Anjum Gohar
wajahat-ali-abbasi-newyork.jpg
Wajahat Ali Abbasi
group-mujtaba-newyork.jpg
group-mujtaba-in-newyork.jpg

img_32181.jpg

mujtaba-hussain-newyork.jpg
shair-urdu-times.jpg

homepage.jpg