fina-sherosokhan-animat.gif

Report about books publications

درج ذیل کتابوں کی اشاعت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

safeer-e-urdutitle.jpg
Click on the title to see big picture

سہ ماہی  رسالہ " سفیرِ اردو" انگلینڈ

سہ ماہی  رسالہ " سفیرِ اردو" انگلینڈ کا خصوصی شمارہ، " تسلیم الٰہی زلفی" شخصی اور تخلیقی حوالے سے شائع ہو گیا ہے۔ اس شمارے میں اکابرین اردو اور ممتاز  اہلِ نقد و نظر کے تاثرات شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

   
   
   

jadeed-adab-titl13.jpg
Click on the picture to see big size

جرمنی سےجناب حیدر قریشی صاحب، اور جناب ڈاکٹر نذر خلیق صاحب کی زیر ادارت  رسالہ "جدید ادب" کا شمارہ ۱۳ شایٔع  ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے لیے یہاں کلک کیجۓ

sahabedilsey.jpg
Click on the picture to see big size

"نہالِ دل پر سَحاب جیسے"

پروین شیر کی شاعری اور مصوری کا دوسرا کافی ٹیبل مجموعہ"نہالِ دل پر سَحاب جیسے" شائع ہو گیا ہے۔ اس  کتاب میں ماں کے عظیم کردار کی معنویت اور آفاقی رشتے کا فلسفیانہ رخ سامنے آتا ہے۔ اُردو دنیا کے دانشوروں کی  رائے میں ایسی کتاب کی مثال ملنی نا ممکن ہے۔ اب تک ایک ہی مضوع پر  کسی بھی شاعر نے اتنی تعداد میں نظمیں نہیں لکھیں۔  پروین شعر کی شاعری میں کہیں بھی تکرار کی قباحت نہیں ملتی۔ پچھلی کتاب کی طرح یہ مجموعہ بھی انگریزی ترجمے کے ساتھ ہے۔

title-ikram-sb-k-kitabnew.jpg
Click on the picture to see big size.

جناب اکرام بریلوی کی نئی تنقیدی کتاب شائع ہو گئی

 

کینیڈا میں مقیم اردو کے بزرگ اور ممتاز ادیب جناب اکرام بریلوی، جن کے متعدد ناول اور تنقید کی گئی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ان کی نئی کتاب، افسانہ نگار سلطان جمیل نسیم کی افسانہ نگاری کے مطالعہ پر مبنی " سلطان جمیل نسیم کے افسانے۔ تنقید اور تجزیہ" کے عنوان سے شائع ہو گئی ہے۔ اس کتاب میں  اکرام بریلوی صاحب نے اپنے تنقیدی مطالعہ کے ساتھ  سلطان جمیل نسیم کے چار افسانوی مجموعوں سے اٹھ افسانے بھی کتاب میں شامل کئے   ہیں۔

title-ghazal-nigari.jpg
Click on the Title to see big size

صبا اکبر آبادی کی غزل نگاری
صبا اکبر آبادی کے فن اور شخصیت پر ایک کتاب بعنوان " صبا اکبر آبادی کی غزل نگاری " کے نام سے شائع ہوئی ہے۔ تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

قمر علی عباسی کا نیا سفر نامہ "ہندوستان ہمارا ہے"  بھی شایٔع ہو چکا ہے

hindustan-hamara-haititle.jpg
sisila-taklm-ka-titlefor.jpg

 بزمِ ادب نیو یارک کی اطلاع کے مطابق"سلسلہ تکلم کا" وجاہت علی عباسی کے کالموں کا دوسرا مجموعہ شائع ہو چکا ہے اور اس کی تقریب اجراء ۲۷ جون 09 کو انشا ء اللہ نیو یارک میں منعقد ہو گی۔رابطے کے لۓ درج ذیل نمبروں  پر کال کیجیے

917-647-0049

917-647-1452

917-715-3808

irtebat-title.jpg

ترکی سے ایک بین الاقو امی ادبی اور علمی سہ ماہی مجلّہ  "ارتباط" کا اجراء

 استمبول میں مقیم ترکی النسل پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوق اُر،  جو استمبول یونیورستی میں اردو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ اور ادبی دنیا کی ایک معروف شخصیت ہیں،  استمبول ترکی سے ایک نہایت دقیق اور دیدہ زیب بین الاقو امی اردو ادبی اور علمی مجلّہ سہ ماہی "ارتباط" کا اجرا کیا ہے۔ پہلے شمارے میں جن بین الاقو امی شہرت یافتہ اہل قلم کی تخلیقات شامل ہیں ان میں خلیل طوق اُر،دور موش بلغ ور، ستیہ پال آنند، تسلیم الٰہی زلفی،رؤف پاریکھ فگار، سجاد ظہیر، عمر خالدی اور حیدر قریشی وغیرہ شامل ہیں۔ ارتباط میں اشاعت کے لئے اپنی تخلیقات درج ذیل ای میل پر ارسال فرمائیے۔

irtibaat@gmail.com

titleumre-lahasilka-hasil.jpg

حیدر قریشی کی تحریر کردہ تصانیف کا مجموعہ  عمر لا حاصل کا حاصل شائع ہو چکا ہے۔ تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے

tashkee-o-tanqeed-small.jpg

پروفیسر گوپی چند نارنگ کی تحریر کردہ نئی کتاب فکشن شعریات، تشکیل و تنقید شائع ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے۔

akkazt-titel-narang-numbr.jpg

عکاس انٹرنیشنل   کاگوپی چند نارنگ نمبر شائع ہو گیا ہے۔
تفاصیل کے لئے یہاں کلک کیجیے۔

jazeera-small.jpg

جرمنی سے ادبی رسالہ جزیرہ  کا اجراء۔ تفصیلات کے لئے یہاں کلک کیجئے

   
   

homepage.jpg