لطف اللہ
خان کی آڈیو لائبریری
میں ظہرانہ اور شعر و شاعری
---)()(---
اس تقریب میں
امریکہ سے حمیرہ رحمٰن
نےاور متحدہ عرب امارات
سے صبیحہ صبا اور صغیر
احمد جعفری نے شرکت کی۔
حمیرا رحمٰن کافی عرصے
سے امریکہ میں مقیم ہیں۔
وہ ایک اچھی شاعرہ ہیں
اور ادبی سرگرمیوں میں
بھر پور حصہ لیتی ہیں۔
اردو منزل دوبٔی کے روح
رواں صبیحہ صبا
اور صغیر احمد جعفری اپنی
علم دوستی، شاعری اور
فروغ اردو کے لٔے انتھک
کوششوں کے ساری اُردو دنیا میں
مشہور ہیں۔ڈاکٹر فاطمہ
حسن، شاعرہ، ادیبہ، نقاد
اور دانشور ہیں، آپ نے
اس تقریب کی نظامت دلچسپ انداز میں کی۔
ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض
کی کتاب کا دوسرا ایڈیشن
تیاری کے آخری مراحل میں
ہے۔ مولانا روم کی شاعری
پر ان کے کام کو بے حد سراہا
جا رہا ہے۔ اُنھوں نے خوبصورت
ترنم کے ساتھ مولانا روم
کا فارسی کلام اور اس کا منظوم ترجمہ پیش
کیا اور خوب داد تحسین
حاصل کی۔
شرکاء محفل
میں ۔۔۔۔ مشتاق احمد یوسفی،
ان کی صاحبزادی، ڈاکٹر
اسلم فرخی، بیگم تاج اسلم
فرخی، ڈاکٹر آصف فرخی،
بیگم و احمد شاہ، حمیرا
رحمٰن، ان کی صاحبزادی
نسیم رحمٰن، بیگم
و الیاس احمد، فاطمہ حسن،
شوکت زیدی، بیگم ا ورلطف اللہ خان۔
نوٹ اطلاع
اور تصاویر بشکریہ"
اردو منزل" ، دوبیٔ