ڈاکٹر
قمرر ئیس معروف نقاد اور
وائس چیرمن اُردو اکیڈمی
دہلی کا انتقال
ڈاکٹر
قمرر ئیس معروف نقاد اور
وائس چیرمن اُردو اکیڈمی
دہلی کا انتقال ۲۹ اپریل
۲۰۰۹ کو دہلی کے ہاسپٹل
میں ہو گیا۔ آپ جولائی
،۳۱، ۱۹۳۲ کو شاہجہاں
پور ، یو ۔پی میں
پیدا ہوئے تھے۔ آپ کی تعلیم
لکھنو یونیورسٹی اور مسلم یونیورسٹی
علیگڈھ میں ہوئی۔
تقریباً
پچاس سال تک اُردو دنیا
میں بطور نقاد، محقق،
اور ایڈیٹر سرگرم عمل
رہے۔ آپ کو کئی ایوارڈ
دئے گئے۔ آپ پہلے ہندوستانی
تھے جسے دو اعزازی
سند، ازبکستان کی حکومت
کی جانب سے دی گئیں۔ منشی
پریم چند پر آپ
نے مستند کام کیا تھا۔
سنہ ۲۰۰۵
میں آپ کے مجموعہ کلام ۔ جشن نوروز۔ کی اشاعت کے بعد
آپ ایک اچھے شاعر کے رنگ میں پہچانے گئے۔
آپ دہلی یونیورسٹی
کے شعبہ اُردو کے صدر بھی
رہ چکے ہیں۔ انڈین
ایمبسی تاشقند
میں، انڈین کلچر سنٹر
کے ڈائریکٹر بھی تھے۔