آرٹس
کونسل آف پاکستان کراچی
میں محفلِ نقد و نظر کا
ا نعقاد
اُردو
منزل دوبئی کی اطلاع
کے مطابق جناب صغیر احمد
جعفری اور صبیحہ صبا صاحبہ
ان دنوں پااکستان کے دورے پر ہیں۔ پاکستان
آرٹس کونسل آف کراچی میں
محفل نقد و نظر کا انعقاد
عمل میں آیا۔ اس محفل کی
صدارت احمد ہمیش نے کی۔
صبیحہ
صبا مہمان خصوصی تھیں۔
صغیر احمد جعفری اور نجم
الحسن رضوی مہمانِ اعزازی
تھے۔ نزہت عباس،
سہیل احمد اور فردوس
حیدر نے غزل، نظم اور افسانے تنقید کے لئے پیش
کئے ۔
حاضرین
نے اس محفل کو کامیاب
بنانے میں اپنی خاص دلچسپی
کا اظہار کیا۔ صغیر احمد
جعفری نے متحدہ عرب امارات
میں ہونے والی ادبی سرگرمیوں
پر روشنی ڈالی اور اپنا
کلام بھی سنایا۔ محفل
سے نجم الحسن نے بھی خطاب
کیا۔ صبیحہ صبا نے بھی
اپن کلام پیش کیا۔ احمد
شاہ نے بتایا کہ آرٹس کونسل
آف پاکستان آئندہ بھی
اس قسم کی تقاریب کا اہتمام
کرنے کےعزم کا اظہار کیا۔
احمد ہمیش نے اپنے صدارتی
خطبہ میں منتظمین کو سراہا
اور تقریب کو ایک کامیاب
تقریب قرار دیا۔