fina-sherosokhan-animat.gif

90 years of Osmania University

۹۰ سالہ جشن عثمانیہ یونیورسٹی بتاریخ ۱۷ ۔ ۱۸ مارچ ۲۰۰۹

***** 

شعبۂ اُردو عثمانیہ یورسٹی کی جانب سے۹۰سالہ جشن عثمانیہ یونیورسٹی بتاریخ ۱۷ مارچ ۲۰۰۹ جوبلی ہال باغ عامہ حیدرآباد میں منعقد ہوا۔  اس تقریب کا افتتاح سب سے قدیم عثمانین ڈاکٹر عبدالمنان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ آپ نے ۱۹۳۰ ء میں جامعہ عثمانیہ کے شعبہ طب سے سند حاصل کی تھی۔ جامعہ عثمانیہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر سی تروپتی راو نے اس تقریب کی صدارت کی۔ قدیم عثمانین ، لندن میں مقیم ڈاکٹر  ضیا الدین شکیب، ٹورانٹو میں مقیم ڈاکٹر سیّد تقی عابدی، علامہ اعجاز فرخ، پروفیسر عبدلستار دلوی، مولانا رحیم الدین انصاری صدر آندھرا پردیش اُردو اکیڈمی، جناب عزیز پاشا رکن پارلیمنٹ بطور مہمانان خصوصی شریک تھے۔ علامہ اعجاز فرخ نے جامعہ عثمانیہ کی تایخ تاسیس  کے بارے میں بتاتے ہوئے  کہا کہ  بہت ممکن تھا کہ یہ جامعہ ۱۸۸۶ میں وجود میں آ جاتی لیکن  آصف ثامن نے ان دنوں اصلاحات پر زیادہ ترجیح دیتے ہوئے اس یونیورسٹی کے قیام کو  ۱۹۱۷ تک ملتوی رکھا۔ اس یونیورسٹی کا احاطہ ۱۴۰۰ ایکر زمین پر محیط ہے۔ مادری زبان اُردو کو ذریعہ تعلیم بنایا گیا۔ اس طرح یہ یونیورسٹی اپنی نوعیت کی واحد عظیم جامعہ رہی  ہے۔ اس عمارت کا نقشہ مایا ناز آرکی ٹیکٹ جسپر نے بنایا تھا۔ اور اس کی طرز تعمیر میں تین مذہبوں کی طرز تعمیر کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔ اس وقت اس کی تعمیر کا خرچ ۳۶ لاکھ روپئے تھا۔

 علامہ فرخ نے مزید کہا کہ اس تقریب کے لئے عثمانیہ سے   ۱۵۰۰۰ روپیہ شعبئہ اُردو  کو گرانٹ کئے گئے تھے۔ آندھرا پردیش اُردو اکیڈمی کے تعاون کو سراہا ، جس نے شعبہ ا ُردو کو ہر لحاظ سے مالی تعاون فراہم کیا۔

ڈاکٹر تقی عابدی نے کہا کہ بلاشبہ ایک عظیم درسگاہ ہے۔جامعہ کی تاسیس کے سلسلے میں ایک کمیٹی بنائی گئی اور رابندرناتھ ٹیگور کو اس میں شامل کیا گیا تھا۔ ٹیگور نے اپنے خط میں کہا کہ میں اس دن کا انتظار کر رہا تھا کہ ہم پردیسی زبان سے رہا ہوکر اپنی دیسی زبان میں اپنی یونیورسیٹیوں اور کالجوں میں تعلیم اور نصاب کو جاری رکھیں۔

ڈاکٹر عبدالستاردلوی نے اپنی تقریر میں اُردو کی ترویج اور حصول علم کے بارے میں جامعہ عثمانیہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس کی انفرادیت اور کردار کو باقی رکھنا چاہئے۔

تقریباً پچاس سے زیادہ قدیم عثمانین کو بطور تہنیت شال، گلدستہ اور جامعہ کا مومنٹو پیش کیا گیا۔ جن کو ایوارڈ دیا گیا ان کے نام کچھ اس طرح ہیں۔۔۔۔ڈاکٹر سید عبدالمنان، نواب شا عالم خان،حسن الدین احمد، پروفیسر ایم ایم تقی خان، ڈاکٹر رحیم الدین کمال، یعقوب میراں مجتہدی، پروفیسر بیگ احساس، پرو فیسر تروپتی راو ڈاکٹر ضیا الدین شکیب، انعام الحق، پروفیسریوسف سر مست، ڈاکٹر عقیل ہاشمی،غلام یزدانی ایڈوکیٹ، ڈاکٹر سیدہ جعفر، ڈاکٹر میمونہ قادری، پروفیسر اشرف رفیع،  اور دیگر اصحاب ۔

 ایوارڈ پانے والوں میں کنیڈا سے تشریف لائے مایا ناز محقق،شاعر اور نقاد ڈاکٹر سید تقی عابدی اور  اردو ویب میگزین شعرو سخن کے ایڈیٹر سردار علی بھی شامل تھے۔اس موقع پر ایک مجلہ عثامنیہ بھی جاری کیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے بعد شرکاء محفل کی ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا، جس کے بعد دوسرے اجلاس ہوئے جس کے صدر  پروفیسر محمد زمان آزردہ تھے اور مہمان خصوصی پدم شری مجتبی حسین تھے۔  مقررین میں ڈاکٹر سید تقی عابدی، پروفیسر لطف الرحمان ، پروفیسر بیگ احساس، پروفیسر علی جاوید اور جناب شمیم فیضی تھے۔

 رات میں محفل غزل کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

تیسرا  اجلاس جامعہ عثمانیہ کی آرٹس کالج عمارت میں دوسرے دن بتاریخ ۱۸مارچ منعقد ہوا جس میں جامعہ عثمانیہ کی تعلیمی اور ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین میں ۔۔۔ایم این سعید، ڈاکٹر اقبال النساء، ڈاکٹر نعیم الدین فریس، یاسمین محمدی بیگم، ڈاکٹر محمد خلیل وغیرہ شامل تھے  ۔

آخیر میں پروفیسر وائی سی وینودھر، رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی، پروفیسر سدرشن راو پرنسپل آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی اورڈاکٹر کیشو نارائنا وڈلانکر صدر شعبہ سنسکرت عثمانیہ یونیورسٹی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بات کو دہرایا کہ اردو ایک زندہ زبان ہے ۔ یونیورسٹی کے ان سربراہان کو بھی تہنیتی ایوارڈ پیش کئے گئے۔ پروفیسر فاطمہ بیگم صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی نے سب کا شکریہ ادا کیا اور اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

 

 

dsc06945a.jpg
dsc06954a.jpg
dsc06955a.jpg
dsc07004a.jpg
dsc06970a.jpg
dsc06974a.jpg
dsc06980a.jpg
dsc06981a.jpg
dsc06966a.jpg
dsc06983a.jpg
dsc06985a.jpg
dsc06989a.jpg
dsc06991a.jpg
dsc06992a.jpg
dsc06994a.jpg
dsc06995a.jpg
dsc06998a.jpg
dsc06999a.jpg
dsc07001a.jpg
dsc07012aa.jpg
dsc07014a.jpg
dsc_0168a.jpg
dsc07037a.jpg
dsc07010a.jpg
dsc07005a.jpg
dsc06952a.jpg
dsc06962a.jpg
dsc06956a.jpg

homepage.jpg