fina-sherosokhan-animat.gif

Urdu Zuban ... Naye Ufaq

sherosokhan_logo.jpg

رسم اجراء ۔ اُردو زبان۔۔۔ نئے اُفق

 

مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی حیدرآباد کے کار گزار شیخ الجامعہ پرو فیسر اے۔ایم۔پٹھان  اور قونصل جنرل ہند ڈاکٹر اوصاف کے باہمی تعاون سے ۶/ اور۷/ جون ۲۰۰۸ کو جدہ میں دوسری عالمی اُردو کانفرنس منعقد ہوئ تھی۔ اس موقعہ پر پڑھے گئے تمام مقالات اور مضا مین کو کتابی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کتاب کا عنوان ۔ اردو زبان ۔۔۔ نئے اُفق ہے ۔ اس کام کو ڈاکر شجاعت علی راشد، ڈپٹی ڈائریکٹر و انچارچ، مرکز برائے اُردو زبان، ادب و ثقافت نے انجام دیا اور یہ ایک دستاویزی شکل اختیار کر گئ ہے۔ اس کتاب کی رسم اجرا پروفیسر گوپی چند نارگ کے ہاتھوں انجام پائی۔

اس تقریب کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر اے۔ایم پٹھان نے کی اور پرو وائس چانسلر کے۔ اے اقبال مہمان خصوصی تھے۔  مبصر کے طور پر پروفیسر بیگ احساس اور پروفیسر سلیمان اطہر جاوید نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ معزز مہمان اور اساتذہ کی بڑی تعداد شریک محفل تھی۔

ڈاکٹر گوپی چند نارنگ نے کہا کہ اس طرح ہر کانفرنس کے بعد اس کی تمام روداد کو کتابی شکل دینا چاہئے تاکہ بعد میں یہ دیکھا جائے کہ کس نے کیا کہا اور پیش کردہ تجاویز پر کس حد تک عمل کیا گیا۔

 کار گزار شیخ  الجامعہ پروفیسر اے۔ ایم پٹھان کے ہاتھوں ایم ناصر خان، اُردو پریس کلب دوبئ یو۔اے۔ای اور سردار علی، مدیر انٹر نیٹ میگزین شعر و سخن، ٹورانٹو کو ایک ایک کتاب دی گئ۔

dsc06798a.jpg
dsc_0655a.jpg
dsc_0631a.jpg
dsc06807a.jpg
dsc_0636a.jpg
dsc06804a.jpg
dsc06806a.jpg

homepage.jpg