امید سے زیادہ
افسانے موصول ہوئے، اور
کچھ مضامین اور افسانے تاخیر
سے ملے ہیں جس کی وجہ سے
افسانوں کی ترتیب میں
اگر اونچ نیچ ہو گی ہے تو
ادارہ شعر وسخن معذرت
خواہ ہے۔امید ہے کہ آپ
تمام کا تعاون اسی طرح
قائم رہے گا ۔
اس افسانہ نمبر
کی تیاری میں جناب حیدر
قریشی صاحب کا بہت اہم
رول رہا ہے، ورنہ میں اکیلا
کہاں اتنا مواد حاصل کر
سکتا اور اسے پیش کرتا۔
اس لئےمیں برادرم حیدر
قریشی کا تہہ دل سے مشکور
ہوں، اور یہ بھی بتا تا
چلوں کہ جب سے میںنے یہ
ویب سائٹ شروع کی ہے حیدر
قریشی صاحب نے میری رہنمائی
فرمائی ہے، اور توقع کرتا
ہوں کہ اسی طرح سے وہ میرے
ساتھ تعاون فرماتے رہیں
گے۔ اس افسانہ نمبر کے
لئے منشا یاد ، سطان جمیل
نسیم، شکیلہ رفیق کا بہی شکریہ
ادا کرتا ہوں اور دوسرے
جتنے بھی افسانہ نگار
اور ادیب حضرات ہیں ان
کا بھی شکریہ ادا کرتا
ہوں۔کہ انھوں نے اپنی
تخلیقات سے نوازا ہے۔
اپنی رائے سے
ضرور مطلع کریں۔
ادارہ شعر وسخن