fina-sherosokhan-animat.gif

An evening In the Honour of Nuzhat Siddiqi

ادبی و ثقافتی ادراہ"اظہار" کی روحِ ِرواں ذکیہ غزل کی جانب سے

دنیائے ادب کی معروف شاعرہ محترمہ نزہت صدیقی کے اعزاز میں

باوقار شام کا انعقاد

 

محترم منیر سامی، ڈاکٹر طاھر قاضی اور محترم امیر جعفری نے اردو ادب میں ان گراں قدر خدمات اور شاعری پر اپنےبہترین کلیدی مقالے پیش کیئے

"رپورٹ مسی ساگ-  26 نومبر 2016ا"

 

ادبی اور ثقافتی ادراے "اظہار"کی جانب سے مسلسل شہر میں خوبصورت اور باوقار شاموں اور مشاعروں کا انعقاد کیا جا رھا ھے

اس بار ذکیہ غزل نے دنیائے ادب کی معروف شاعرہ محترمہ نزھت صدیقی کے اعزاز میں ایک نہایت باوقار تقریب کا انعقاد کیا، تلاوت محترم تمیم انور نے کی نعتیہ اشعار کے بعد محترمہ ذکیہ غزل نے " خطبہء استقبالیہ پیش کیا اور "اظہار" کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی

بعد ازاں نزھت صدیقی کی شاعری پر انتہائی سنجیدہ مقالات پیش کیئے گئے اور سامعین جو کہ زیادہ تر مشاعرے کے تربیت یافتہ ھوتے ہیں انہوں نے اس انتہائی سنجیدہ نشست کو بھی داد و تحسین سے نوازا.

محترم منیر سامی ، محترم ڈاکٹر طاھر قاضی ، محترم امیر حسین جعفری نے ان کے فن پر انتہائی گراں قدر خیالات کا اظہار کیا

سکندر ابوالاخیر نے نزھت صدیقی پر انتہائی خوبصورت اور مرصع نظم پیش کی جس کو وھاں موجود سب نے ہی سراہا.

آخیر میں نزھت صدیقی نے ادراہ اظہار کی روح ِرواں ذکیہ غزل کا شکریہ ادا کرتے ھوئے ان کی ان تمام کاوشوں کو سراھا جو وہ "اظہار" کے پلیٹ فارم سے کرتی رھی ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ بہت کم کم دیکھنے میں آتا ھے کہ اپنے ساتھی شعراء اور سینئر شعراء کی اس طرح پذیرائی کی جائے یہ ادارہ "اظہار" کا خاصہ ھے

تقریب کے پہلے حصے کے اختتام پر ادارہ "اظہار" کی جانب سے محترمہ نزھت صدیقی کی خدمت میں پھولوں کا تحفہ اور کیش ایوارڈ پیش کیا گیا.

تقریب کا دوسرا حصہ شعری نشست پر مشتمل تھا

جس کی صدارت محترمہ نزھت صدیقی نے کی

منیر سامی اس نشست کے مہمانِ خصوصی تھے اور امیر جعفری نے مہمانِ اعزازی کے فرائض انجام دئیے

شعری نشست میں جن شعراء نے کلام سنایا ان کے نام یہ ہیں

محترمہ نزھت صدیقی ،محترم منیر سامی ،محترم امیر جعفری ،محترم ضامن جعفری، محترم جناب خالد سہیل، محترمہ ذکیہ غزل ،محترم طیب رضا کاظمی

محترم ابرار الحسن صاحب،محترم راشد حسین صاحب،محترمہ شمع نور صاحبہ، محترم خالد قریشی،محترمہ درخشاں صدیقی، محترم انیس زبیری، محترمہ نسرین سید، محترم مسلم حسنی، محترمہ اسماء وارثی،محترمہ پرین سلطانہ صبا، محترم جنید اختر،

محترم عاصم جاسر، محترم سکندر ابوالخیر

تقریب کے آخیر میں ذکیہ غزل نے تمام مقررین ، شعراء اکرام اور سامعین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب کے تعاون و محبت کے بنا میں نامکمل ھوں آپ سب میری دعوت پر مجھ کو عزت بخشتے ہیں وہ قابلِ تحسین ھے.

 

((((())))))

zakia-26-2016-nuzhat.jpg
zakia-26-2016-zakia.jpg
zakai-26-2016-g4.jpg
zakia-26-2016-g5.jpg
img_9289-qazi.jpg
Dr. Taher Qazi
zakia-26-2016-g1.jpg
img_9396-ameer.jpg
Ameer Hasan
img_9398-munir.jpg
Munir Sami
zakai-26-2016-g4.jpg
zakia-26-2016-audience.jpg
   
   
   
   
   

homepage.jpg