بزم محبان
سخن کا شاندار مشاعرہ
گلینڈیل ہائٹس لائبریری
شکاگو میں ایک بہت خوبصورت
شعری تقریب بتاریخ ۲۱ جون
۲۰۱۴منعقد ہوئی- یہ
تقریب
صدارت محترمہ رضیہ فصیح
احمد نے کی اور نظامت
حشمت سہیل نے کی ۔ یہ تقریب
اردو- ہندی - گجراتی-
انگریزی اور دکنی
- حیدرابادی شاعری کا
خوبصورت سنگم تھی۔ - سب سے پہلے جناب
ارشاد انصاری نے قرات
اور نعت شریف پھر جناب
سلطان
محی الدین نے نعت شریف
پیش کرنے کی سعادت حاصل
کی - اس کے بعد ڈاکٹر افضل
الرحمان
افسر نے اپنی تیار کردہ
'اردو کی رومانی داستانیں'
پر مشتمل ایک خوبصورت
پاور
پوائنٹ ویڈیو پیش کی جس
میں لیلی مجنوں - شیریں
فرہاد - ہیر رانجھا - سوہنی
مہینوال
- سلیم انار کلی - قلی قطب
شاہ بھاگ
متی - باز بہادر روپ
متی کی داستانوں پر اردو
اور فارسی کے اشعار اور
مختلف مشہور مصوروں کی
بنائی ہوئی
خوبصورت پینٹنگز شامل
تھیں - اس کے بعد انڈیا
سے آئی ہوئی محترمہ شمشاد
بیگم
شاد کی پچھلے سال کی شائع
شدہ کتاب 'امریکہ میں اردو
- شکاگو کے حوالے
سے" پر انڈیا میں یوپی اردو
اکیڈمی کی طرف سے ایوارڈ
اور نقد انعام کے اعلان
پر محترمہ کو خراج تحسین
پیش کیا گیا اور بزم کے
نائب صدرجناب اعراج احمد
کی بیگم
نے ان کی گل پوشی کی اسکے
بعد محفل مشاعرہ منعقد
ہوئی جسکی صدارت مشہور
مصنفہ -
ناول نگار - ڈرامہ نویس
- شاعرہ رضیہ فصیح احمد
نے کی اور نظامت مزاحیہ
شاعر حشمت
سہیل نے اپنے پرلطف اور
بر محل جملوں اور اشعار
سے کی - اس محفل کی خاص بات
یہ تھی
کہ اس میں
گجراتی زبان کے صاحب دیوان
شاعر بھرت پاٹھک نے گجراتی
زبان میں
دو غزلیں سنائیں پھر محترمہ
پونم جھا نے ہندی کی دو
نظمیں پیش کیں اور پھر
محترم
عرفان شریف نے انگریزی
کی دو خوبصورت نظمیں اور
جناب ولی الدین نے حیدرابادی
زبان
میں قطعات پیش کئے- محفل مشاعرہ میں رضیہ
فصیح احمد - ڈاکٹر صادق
نقوی-حشمت سہیل- نذر نقوی-شاہد
علیگ-ڈاکٹر
منیر الزماں منیر-شمشاد
جلیل شاد-عرفان شریف-شہزاد
ہاشمی-شہاب حیدر-ولی الدین-بھرت
پاٹھک-پونم جھا-مشتاق
جونپوری- نے اپنے کلام
سے محفل کو چار چاند لگائے-
نمونہ
کلام جو مل سکےحسب ذیل
ہیں:
ڈاکٹر منیر الزماں
منیر:
عالم وہ نور کا ہے محمد
کے شہر میں
ہر ذرہ آئینہ ہے محمد
کے شہر میں
نذر نقوی :
خوشبو
کی طرح کل
جو لباس بشر میں تھا
سب
سے نظر بچاکے وہ میری نظر
میں تھا
اکثر
بلندیوں سے رہی میری گفتگو
پرواز کا شعور مرے
بال و پر میں تھا
پہلے تو بند کر گیا
راہیں گریز کی
پھر اس نے رسم و راہ
کی تلوار تیز کی
الھڑ جوانیوں کو سر
رہ گذار رسم
ڈستی ہے آج بھی وہی
ناگن جہیز کی
سید شہاب حیدر:
کبھی طور کا تھا جلوہ
کبھی بام پر نگاہیں
کہ
مزاج اپنا یارو ہے ازل
سے
عاشقانہ
شمشاد جلیل شاد:
دل
مرا سائبان مانگے ہے
یعنی تیری امان مانگے
ہے
باز
کے جیسی اب کبوتر بھی
آسمانی اڑان مانگے
ہے
شہزاد ہاشمی:
ہم رات بہت روتے رہے
یاد میں تیری
آنکھوں سے بہت ڈھونڈھا
ترا ریشمی آنچل
مشتاق جونپوری:
[پوربی]
جیون
نیا کون کھیوییا میری
میا ہو
دنوا
ناہیں بیتت ہو ہو میری
میا ہو
تخلیق کارشعراء
نے محفل کوانتہائی پر کشش
بنا یا – ناظم
مشاعره جنا ب حشمت سہیل نے پوربی
- ہندی اور اینگلو انڈین
شاعری کے برجستہ اشعار
سناکر محفل کو قہقہہ زار
بنادیا –عکاسی جناب
سید فہیم اور
جناب عطیق افضل صاحب نے
کی- جلد ہی اس مشاعرہ
کی
ڈ ی وی
ڈی حاصل کی جاسکتی- صدر مشاعرہ کے اختتامی
کلام کے بعد جناب اعراج
احمد نے اہل محفل کا شکریہ
ادا کیا اور شام پانچ بجے
محفل اختتام کو
پہنچی
رپورٹ : حشمت سہیل