بزم اردو سوشل
نیٹ ورک کا آغاز
اردو کو خواص
سے عوام تک پہنچانے کی
کوشش
انفارمیشن ٹیکنالوجی
کے اس برق رفتار دور میں بیچاری اردو کہاں کھڑی ہے اس بات سے
ہم اور آپ بخوبی واقف ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی
میں مغربی ممالک
کی سبقت نے اقوام
عالم کی تہذیب و ثقافت
، رہن سہن ، طرزمعاشرت
اور زبانوں پر بھی گہرے
اثرات مرتب کیے ہیں۔ دور
حاضر میں مغرب سے آنے والی
ہر چیز کو سند مانا جاتا
ہے اور چونکہ انگریزی
کو ایجاد و اختراع کی زبان
تسلیم کیا جا چکا ہے اس
لیے اردو داں طبقے کا اردو
سے دور ہونا کوئی بعید
ازقیاس بات نہیں ہے۔
بات صرف زبان تک محدود
ہوتی تو ٹھیک تھا لیکن
لسانی اثرات کے ساتھ جدید
نسل میں تہذیبی اثرات بھی اس قدر سرایت
کر چکے ہیں کہ انہیں اپنی
زبان و تہذیب کا
پاس و لحاظ دقیانوسی باتیں
محسوس ہونے لگی ہیں۔
دور حاضر انفارمیشن
ٹیکنالوجی کا دور ہے اس
دور میں جدید نسل
کا ناطہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ
سے جڑا ہوا ہے اور
سوشل ویب سائٹس کا جادو
سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ بر
صغیر ایشیا میں لوگ فیس
بک نامی وبائی مرض کی جس
طرح لپیٹ میں آئے ہوئے
ہیں اس سے ہم اور آپ بخوبی
واقف ہیں۔ڈیجیٹل میپ
ایشیا کی رپورٹ کے مطابق
جنوری 2012 میں صرف
انڈیا کے فیس بک صارفین
کی تعداد 43,497,980 سے
متجاوز کر چکی ہے۔
بچے ہوں یا بوڑھے،
کیا امیر کیا
غریب، ہر
کسی کو فیس بک کا چسکہ لگا
ہوا ہے۔ اور کیوں نہ لگے؟
ایک طرف یہاں ہر کسی کے
ذوق کے مطابق تفریح طبع
کا سامان میسر ہے تو دوسری
طرف اپنی تخلیقات و ذہنی
اپج کو بہت ہی کم عرصہ میں
دوسروں تک پہنچانے کا
ایک بڑا ذریعہ بھی ہے۔
جہاں ایک طرف ان ویب سائٹس
کی افادیت مسلم ہے وہیں دوسری طرف ان
ویب سائٹس پر روز بروز فحاشی ، بیہودگی
اور عریانیت سے
سلیم الفطرت نفوس پریشان
ہیں کہ ان کے اثرات سے ہماری
نسلوں کی حفاظت کیسے ہو،
ہماری لسانی تہذیبی اور
ثقافتی قدروں کی کس طرح
حفاظت کی جائے؟
چونکہ ایک صالح معاشرے
کی تعمیر میں زبان و ادب
کا بڑا اہم حصہ
ہوتا ہے اس لیے کافی دنوں
سے یہ کوششیں کی جا رہی
ہیکہ اردو زبان کو کمپیوٹر و انٹرنیٹ سے جوڑا
جائے اس کے لیے دنیا بھر
سے بہت ساری ویب سائٹس
بھی تیار کی گئی لیکن اکثر
ویب سائٹس عمدہ مشمولات
کے با وجود اپنے امیج فارمیٹ
کی وجہ سے اردو داں حضرات
کی توجہ مبذول کرنے میں
ناکام رہی ۔ ہندوستان
سے تحریر ی اردو (یونیکوڈ)
ویب سائٹس بہت کم نظر آتی
ہیں لیکن جو موجود ہیں
وہ بھی بے توجہی کا شکار
ہیں۔
بعض
فکر مند احباب ایک عرصہ
سے یونیکوڈ اردو کی ہندوستان
میں ترویج و ترقی کے لیے
کوشاں ہیں تاکہ زمانہ
کی رفتار کے ساتھ ہماری
زبان بھی ترقی کر سکے۔
چونکہ آج کل سوشل ویب
سائٹس کا بہت بول بالا
ہے اور خواص و عوام دونوں
اس سے جڑے ہوئے ہیں اس لیے حیدر آباد سے اعجاذ
عبید صاحب اور منماڑ سے ڈاکٹر
سیف قاضی نے اپنی مشترکہ
کوششوں سے اردو کو خواص
سے نکال کر عوامی سطح پر
لانے ، اردو رسم
الخط کی ترویج و ترقی ،
صالح اقدار کے فروغ اور مثبت سماجی روابط
کی برقراری کے لیے اردو
داں طبقے کی خاطر ایک غیر منفعتی اردو
سوشل نیٹورکنگ ویب سائٹ کا آغاز کیا ہے۔
26 جنوری 2013 سے اس
اردو سوشل نیٹورک کا آغاز
عمل میں آیا ہے ۔جسے اس
پتہ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اس ویب کے منتظمین نے اردو
طبقے سے گزارش کی ہے کہ
اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ
حاصل کریں۔
محض مشاہدہ کرنے یا شمولیت
اختیار کرنے کے لیے یہاں
تشریف لائیں۔
www.bazmeurdu.net