fina-sherosokhan-animat.gif

Iqbal Saghier Siddiqui died

 
اقبال صغیر صدیقی کا انتقال

پاکستانی صحافی اقبال صغیر صدیقی سابق مدیر روزنامہ ’’ امروز‘‘ (ملتان ایڈیشن) کا انتقال ہوگیا۔ مرحوم ایک صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ معروف مزاح نگار اور کالم نگار بھی تھے۔ مزاحیہ مضامین کی ان کی تین کتابیں شائع ہوئی تھیں۔ حیدرآباد دکن میں اپنے وقت کے مشہور روزنامہ ’’پیام‘‘ سے وابسطہ تھے۔ سقوط حیدرآباد کے بعد ادیبوں اور شعرا کا گروپ ابھرا تھا، اس میں آپ بھی شامل تھے۔ اسی گروپ سے وابسطہ ڈاکڑ مغنی تبسم اور جناب حسن چشتی آپ کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔ آپ معروف ادیب رشید انصاری کے حقیقی ماموں تھے۔ ادارہ شعر و سخن  تمام اہل خاندان کے ساتھ برابر کا سوگوار ہے۔

sub_titles_of_bar.jpg

homepage.jpg