’’پرواز‘‘ لندن
سے شائع ہونے والے رسالے
میں شکیلہ رفیق پر گاشہ
لندن سے شائع ہونے والے
معروف رسالہ ’’ پرواز
‘‘ نے آگست ۲۰۱۱ کےشمارے
میں ممتاز ادیبہ شکیلہ
رفیق پر ایک گوشہ شامل
کیا ہے۔اس گوشے میں شکیلہ
رفیق کی ادبی خدمات کا
جائزہ لینے والوں میں
عصمت چغتائی، حقانی القاسمی،حنیف
فوق،فاطمہ حسن، عابدہ
کرامت، اور قیصر تمکین
جیسے ممتاز و معروف نثر
نگار شامل ہیں۔ شاعری
کے حصے میں ساحر شیوی اور
عابدہ کرامت نے شکیلہ
رقیق کو زبردست خراجِ
تحسین پیش کیا ہے۔ اس گوشے
میں مصنفہ کی شاعری
اور انشائیہ کے علاوہ
ان کی تین منتخب کہانیاں
بھی شامل کی ہیں۔ جیسے
ا ن کی شہرت یافتہ کہانی
’’ گونجتی ہوئی خاموشیاں‘‘
شامل ہےجس کے لئے
ممتاز نقاد حقانی القاسمی
نے لکھا ہے کہ “Fetishism”پر
مبنی شاید ہی ایسی کوئی
اور کہانی لکھی گئی ہو۔حقانی
القاسمی کا لکھا ہو یہ
مضموں بھی اس گوشے میں
شامل ہے۔ اس کے علاوہ شکیلہ
رفیق کی مختلف ممتاز ادیبوں
اور شاعروں کے
ساتھ لی گئی نادر تصاویر
بھی شامل ہیں۔ مثلاً شان
الحق حقی، ادا جعفری،
عبداللہ حسین،عمر مامون،
افتخار عارف اور پیکاسو
کا مومی مجسمہ بھی شال
ہے۔