fina-sherosokhan-animat.gif

Parwaz by Maulana Azizurehman Salfi

parwaz-azizurrehman.jpg

مولانا عزیزالرحمن عزیزسلفی کا شعری مجموعہ ’’پرواز‘‘ شائع ہو گیا

مولانا عزیز الرحمن عزیز سلفی کا شعری مجموعہ ’’پرواز’‘‘ شائع ہوگیا ہے۔اس مجموعہ میں ان کی دینی،ملی اور قومی شاعری شامل ہے۔جدید ادب کے مدیر حیدر قریشی جرمنی سے مجموعہپرواز‘ کے لئے اپنے تاثرات میں لکھتے ہیں کہ ’’ایک بزرگ ومحترم شاعر کی زندگی بھر کی اس شعری کمائی کو یکجا پیش کئے جانے پر اور کتابی صورت میں شائع کیے جانے پر میں اپنی دلی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس مجموعہ کا خیر مقدم کرتا ہوں۔‘‘ عبد اللہ جاوید کناڈا سے اپنے تاثرات میں لکھتے ہیں کہ ’’عزیز الرحمن عزیز سلفی کے اپنے کلامپرواز‘ سے ان کی انکساری کے علاوہ احساس ذمہ داری اور احتیاط کا اظہار بھی ہوتا ہے۔‘‘ ’پرواز‘میں مبشر سعید (فرانس)، ناصرنظامی(ہالینڈ) ،شبانہ یوسف(انگلینڈ)، خالد ملک ساحل (جرمنی )اور انڈیا سے اسعد اعظمی مدنی اورمحترمہ ڈاکٹر نفیس بانوصاحبہ کے تاثرات بھی شامل ہیں۔ عزیزالرحمن عزیز سلفی نے لفظے چند میں اپنی زندگی کی مختصراََ جھلکی بھی دکھائی ہے۔ سادہ مگر دلچسپی سے بھرپور ۔انڈیا میں یہ کتاب اس پتہ سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ جامعہ سلفیہ۔ریوڑی تالاب،بنارس۔۲۲۱۰۱۰

homepage.jpg