fina-sherosokhan-animat.gif

Heidelberg University Meeting

ہائیڈل برگ یونیورسٹی کے جنوبی ایشیا انسٹی ٹیوٹ

 میں  ایک ادبی تقریب

 *****                                   

 

ہائیڈل برگ یونیورسٹی کے جنوبی ایشیا انسٹی ٹیوٹ میں مورخہ ۲۴؍مارچ ۲۰۱۰ء کو ایک باوقار ادبی تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے۔تقریب کی صدارت ڈاکٹر کرسٹینا اوسٹر ہیلڈ کریں گی۔مہمانانِ خصوصی امریکہ سے ممتاز شاعر ڈاکٹر ستیہ پال آنند اور ڈنمارک سے معروف شاعرہ صدف مرزا ہوں گے۔ اس تقریب میں مہمانانِ گرامی کے علاوہ اقبال چئیر کے ڈاکٹر سید وقار علی شاہ،حیدر قریشی ،طاہر عدیم،خالد ملک ساحل اور طاہرہ رباب،راجہ محمد یوسف،ارم بتول اور شہزاد ارمان بطور خاص شریک ہوں گے۔تقریب میں چیدہ چیدہ شعراء کا کلام سننے کے بعد مہمانانِ گرامی سے کلام سنا جائے گا۔شعری دور کے بعد ڈاکٹر ستیہ پال آنند اردو ادب کی تازہ صورتحال کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔آخر میں حاضرین کے ساتھ سوال و جواب کی محفل رہے گی۔

رابطہ کے لیے:

ڈاکٹر کرسٹینا اوسٹرہیلڈ06221-548915 حیدر قریشی 06190-930078

program-heidelberg-university.jpg

homepage.jpg