fina-sherosokhan-animat.gif

Yousuf Rahim Bidri book launched

محمد یوسف رحیم بیدری کے تنقیدی مضامین اور تبصروں کی کتاب

شا یٔع ہو کر منظر عام پر آگیٔ

 

پچھلے چوبیس سال سے اردو ادب کی دنیا میں اپنے افسانوں، تنقیدی مضامین اور شاعری کے ذریعہ محمد یوسف بیدری نے اپنا ایک مقام بنایا ہے۔ موصوف کیارہ سال سعودی عرب کے شہر ریاض میں ملازمت کے سلسلے میں گذارے لیکن وہاں پر بھی انہوں نے اردو کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا۔ آپ ہی کے تحریر کردہ مضامین اور تبصروں کی کتاب "امتخاخ" منظر عام آیٔ ہے۔ "یارانِ ادب" کی یہ چوتھی پیشکش ہے۔ جس میں مرزا محمود بیگ چشتی نظامی کا مقد مہ اور امیر الدین امیر کا مختصر مضموں شامل ہے۔

اس کتاب میں حفیظ میرٹھی کی نعتیہ شاعری، رحمٰن جامی کی آزاد نظموں اور فنِ عروض پر طویل مضمون کے علاوہ رشید احمد رشید، شبنم مناروی، ریحانہ بیگم، اور رخسانہ نازنین کے فن کے بارے میں مضامین ہیں۔ ۱۳ طنز و مزاح کی کتابوں کے علاوہ دو سنجیدہ کتابوں پر بھی تبصرے شامل ہیں۔ انتہایٔ خوبصورت اور دیدہ زیب سرِ ورق کے ساتھ 144 صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 120 روپیہ ہے۔ کتاب کے مرتب منور حسین ہما ہیں۔

amtikhakh-yousuf.jpg

homepage.jpg