fina-sherosokhan-animat.gif

Ehteshamuddin Arshad

شکاگو میں کراچی یونیورسٹی المنائی کی جانب سے

احتشام الدین ارشد کی کتاب ۔ نیرگئی سیاست دوراں۔ کی تقریب رو نمائی

 

شکاگو میں جب سے کراچی یونیورسٹی المنائی کا قیام ہوا ہے، شہر میں تقریبات کے انعقاد کا  اچھا اضافہ ہوا ہے۔ کسی کے ساتھ ایک شام یا  پھر شام  غزل یا کسی کتاب کی رو نمائی وغیرہ منعقد ہورہی ہیں۔ ایسی ہی ایک پروقار تقریب ، احتشام الدین ارشد کے کالموں کی کتاب ۔ نیرنگئ سیاستِ دوراں۔  کی تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا۔اس تقریب میں پاکستان کے معروف ادیب  پروفیسر انعام الحق  کے علاوہ عابد اللہ غازی،نعمت اللہ چودھری، محمد یونس سلیمان، فیصل پادری، سیّد انجم گوہر، ڈاکٹر محمد اشرف طور،پروفیسر مسرور قریشی، اور جاوید ریاض نے شرکت کی۔ اردو ٹائمز کے طارق خواجہ، کراچی المنائی کے مسرور قریشی اور جاوید ریاض نے اس کتاب اور اس کے مصنف احتشام الدین ارشد کے بارے میں تفصیل سے اظہار ِ خیال کیا۔

پروفیسر انعام الحق نے کہا کہ احتشام الدین ارشد ، اپنے کالموں میں جن سیاسی، معاشی، اور سماجی مسائل کو اردو میں تحریر کرتے رہے ہیں،  انہیں یکجاہ کر کے انہوں نے ایک بہتریں کتاب مرتب کی ہے۔ اس  کتاب کو پڑھ کر  نہ صرف جنوب مشرقی ایشا بلکہ پوری عالمی سیاست کو سمجھا جا سکتا ہے۔ نعمت چودھری اور عیسائی رہنما فیصل پادری نے کہا کہ احتشام الدین ارشد نےغیر جانبداری سے  سیاست کا تجزیہ کیا ہے۔ کتاب کے مصنف نے اعتراف کیا کہ وہ غیر جانبداری کا نہ صرف خیال رکھتے ہیں بلکہ  فیصلہ قارئین پر چھوڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد وہ  سابقہ مشرقی پاکستان کے سیاسی حالات پر کتاب لکھ کر حقائق کو منظرِ عام پر لائیں گے۔ اس کتاب۔ نیرگئی سیاست دوراں۔ کی  تقریب اجراء پاکستان اور کینیڈا میں بھی ہو چکی ہے۔

اس تقریب کی نظامت عدنان صدیقی اور جاوید ریاض نے بہت بہتر انداز میں کی اور شرکاء محفل نے  اس تقریب کو کامیاب بنایا۔

رپورٹ اور تصاویر بشکریہ ذرہ حیدرآبادی۔ شکاگو

ea_0385.jpg
ea_0410.jpg
ehteshamsmall.jpg

ea_0462.jpg
ea_0452.jpg

homepage.jpg