fina-sherosokhan-animat.gif

Jeddah-Shame-Farhat Parvin

اردو گلبن کی جانب سے 15 جنوری کے شام جدہ میں

 ایک "ایک شام محترمہ فرحت پروین کے نام" منعقد کی گئی ۔

 پروگرام کی تفصیل کے مطابق عشائیہ کے فوری بعدایک دور نثری ادب پر محیط رہا اور دوسرے دورمیں شعری کاوشیں پیش کی گئیں۔
دونوں نشستوں میں مہمان خصوصی محترمہ فرحت پروین ہی تھیں کہ آج کی شام انہیں کے نام موسوم کی گئی تھی ،نثری دور کی صدارت جناب شاہین نظر نے کی اور شعری محفل کی صدارت مدینہ منورہ سے آئے ہوئے شاعر محترم ضمیر سیوانی کے سپرد کی گئی۔ نثری دور میں سب سے پہلے قرات کلام پاک کی سعادت نوعمر طالب علم عبدالعزیز کے حصہ میں آئی مہتاب قدر نے ابتدائی کلمات اور استقبالیہ میں محترمہ فرحت پروین کا تعارف پیش کیا اور دمام سے ارسال کیا گیا جناب نعیم جاوید کا ایک مضمون بھی پیش کیا جسے بے حد سراہا گیا۔ نظامت مہتاب قدر نے کی ۔ پہلا افسانہ جناب عرفان بارہ بنکوئی نے پیش کیا۔ انکے بعد نادر خان سرگروہ نے اپنے دو مختصر نثرانے پیش کئے ۔ ہمیشہ کی طرح انہیں داد و تحسین سے خوب نوازا گیا۔ انکے بعد منیزہ جمال صاحبہ نے اپنا تازہ افسانہ پیش کیا جو حالات کے تناظر میں ایک قلمکار کے جذبات کا اظہار یہ تھا اور اسے بے حد پسند کیا گیا۔
جدہ کی معروف افسانہ نگار خاتون محترمہ تبسم محسن علوی نے ایک سحر انگیز افسانہ پیش کیا جسے سنتے ہوئے سامعین لفظوں کے طلسم میں کھوے ہوئے تھے۔ مہمان خصوصی محترمہ فرحت پروین نے اپنا ایک مختصر افسانہ پیش کیا اور کہا کہ افسانے پڑھنے میں زیادہ اچھے لگتے ہیں انکا سننا پڑے حوصلے کی بات ہوتی ہے۔ محترمہ کے بعد صدر محفل شاہین نظر نے بھی صدارتی افسانہ پیش کیا۔
دوسرے دور کی نظامت کے لئے مہتاب قدر نے معروف شاعر جناب ناصر برنی کو مائک تھمایا اور صدارتی کرسی پر حسب پروگرام ضمیر سیوانی تشریف فرما ہوئے۔
شعرا میں فیصل طفیل ، مختار علی، مہتاب قدر، عرفان بارہ بنکوئی، انور انصاری، نسیم سحر، محسن علوی ,،ناصر برنی, نعیم بازید پوری ،فرحت پروین اور ضمیر سیوانی نے اپنے کلام سے سامعین کی سماعتوں کو لذت آشنا کیا۔
تفصیلی رپورٹ اور تصاویر اردو گلبن کے تقاریب فورم میں دیکھی اور پڑھی جاسکتی ہے۔
 مہتاب قدر
Webmaster

بشکریہ اردو گلبن۔ ادارہ شعرو سخن
www.urdugulban.com

http://forum.urdugulban.com/phpBB3/

jeddah-2a.jpg
jeddah-1a.jpg
jeddah-3a.jpg

homepage.jpg