fina-sherosokhan-animat.gif

Minare Ilm Award for Anees Amrohi

ادارہ تخلیق کار پبلشرز دہلی، کے سربراہ معروف ادیب و صحافی انیس امروہی کو بہترین ناشر کا ایوارڈ۔ مینار علم۔ساحس ڈگری کالج کی رنگا رنگ تقریب

 

سا حس ڈگری کالج ، نو گاواں سادات، ضلع امروہہ کے شعبئہ اُردو کی جانب سے  سال گزشتہ کی طرح امسال بھی۔ جشن ساحس۔ کے موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ اس کے مہمان خصوصی روہلکھنڈ یونیورسٹی  بریلی کے وائس چانسلر جناب ستیہ پرکاش گوتم  صاحب  کے بدست مختلف شعبہء حیات میں بہترین کارکردگی اور علمی و ادبی خدمات کے لیے کئی شخصیات کو۔ مینار علم۔ ایوارڈ سے نوازہ گیا۔پروگرام کا آغازحمد بارئی  تعالیٰ اور  نعت سے کیا گیا۔حب الوطنی کے نغموں کے بعد ایک مختصر مزاحیہ ڈرامہ۔ ۔چرواہا ودیالیہ۔ بھی پیش کیا گیا۔ غزلوں اور رقص کےپروگرام کے ساتھ  ہندوستان کے مختلف صوبوں کی تمثیلی دُلہنوں کو ان کے رویتی انداز میں پیش کیا گیا۔ بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر گوتم  کے بدست معروف سماجی کارکن اختر قریشی صاحب کو اتحاد ملت کے لیے بہترین سوشل ریفارمر جناب مستجاب احمد صدیقی، شیلے کو بہترین تخلیقی مصور، جناب جئے پال عادل کو بہترین  کہانی کار، جناب افسر امروہی کو بہترین نعت گو شاعر، محترمہ قمر قدیر ارم کو بہترین شاعرہ، جناب مسیح الزماں کو بہترین صحافی،اورخلیق کار پبلشرز دہلی کے سربراہ معروف ادیب و صحافی جناب انیس امروہی کوبہترین ناشر کے لئے مینار علم ایوارڈز سے سرفراز کیا گیا۔ اس پروگرام کی صدارت  اس کالج کے فاونڈر جناب آل حسن انصاری نے کی جب کہ نظامت کے فرائض کالج کے پرنسپل جناب عبدالحق انجم نے ادا کئے۔آخر میں کالج کے  منیجر جناب ندیم حسن انصاری نے ایوارڈ یافتگان اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

ادارہ تخلیق کار اور ادارہ شعر و سخن انیس امروہی صاحب کو اور تمام ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔

homepage.jpg