fina-sherosokhan-animat.gif

Uttarperdesh ka Award for Tanweer Iqbal

اُردو اکیڈمی اُتر پردیش، انڈیا کی جانب سے ایوارڈز

حیدرآباد کے افسانہ نگار جناب اقبال متیں کواُردو اکیڈمی اترپردیش،  سال ِ رواں کامولانا آزاد ایوارڈ دیا جارہا ہے۔ یہ ایوارڈ اب پانچ لاکھ روپے پر مشتمل ہے۔ یہ بات اردو اکیڈمی اتر پردیش کی نائب صدر نشین ترنم عقیل نے بتائی۔ آپ نے یہ بھی اطلاع دی کہ اکیڈمی نے اس سال ممتاز شاعر بیکل اتساہی کو امیر خسرو ایوارڈ، جو ایک لاکھ ۵۰ ہزار روپے ہے، دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی سال ایک اور ایوارڈ شروع کیا جارہا ہے جس کا نام ۔ پریم چند ایوارڈ۔ ہے جو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے ہوگا۔یہ ایوارڈ پردیپ جین کو دیا جائیگا۔ صحافت میں نمایں خدمات کے اعتراف میں معمر اُردو صحافی روزنامہ قومی آواز لکھنو کے سابق  نیوزایڈیٹراختر یونس قدوائی اور الکٹرانک میڈیا کے لئے آل انڈیا ریڈیو اُردو سروس سے وابستہ رہ چکے شفاعت علی صدیقی کا بھی انتخاب کیا  گیاہے۔تفصیلات کے لئے ۔

homepage.jpg