fina-sherosokhan-animat.gif

38 th National Day of Amarat

امارات کے ۳۸ ویں قومی دن پر عشائیہ، گیت اور غزل

پاکستان ویمنز فورم دوبئی کی ایک شاندار تقریب

پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے میزبان ملک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کی گئی

تحریر :صبیحہ صبا

پاکستان ویمنز فورم دبئی نے گذشتہ کئی سالوں سے ان تھک محنت کرکے  انسانوں کی فلاح و بہبود کے بے شمارکام کئے امارات میں مقیم خواتین پاکستان ویمنزفورم کی کار کردگی سے بے حد مطمئن ہیں کیونکہ ناہید نفیس اور ان کی ساتھی خواتین پاکستان ایمبیسی اور قونصلیٹ کے تعاون سے انتہائی باوقار طریقے سے خواتین کی سر بلندی کے لئے جدو جہد کر رہی ہیں۔ دیگر ممالک کی خواتین بھی ان کی کارکردگی کو رشک کی نظرسے دیکھتی ہیں اور اعتراف کرتی ہیں کہ جس معیار کے پروگرام یہاں پیش کئے جارہے  ہیں ایسے پروگرام دبئی میں کسی اور ملک کی خواتین کے فورم سے پیش نہیں کیے جا رہے۔ یہ عمل قابلِ ستائش ہے پاکستانی خواتین زندگی کے ہر شعبے میں پیش پیش رہتی ہیں۔ بیس پچیس ملکوں کی خواتین کو ایک جگہ جمع کرنااوراپنے حسنِ سلوک سے انہیں متاثر کرنا دوسرے ملکوں کے لوگوں کو پاکستانیوں کا روشن رخ دکھانا ۔ہمیں فخر ہے کہ بیشتر پاکستانی دردمند ،ہمدرد اور دوسروں کے دکھ درد میں شامل ہونے والے لوگ ہیں ۔مولاناعبدالستار ایدھی کا کہناہے کہ پاکستانی قوم چیرٹی کے معاملات میں بہت فراخ دل ہے اور سب سے آگے ہے۔ پاکستان ویمنزفورم دبئی کی کاوشوں کا اصل مقصد بھی دکھی لوگوں کے کام آنا ہے اس سال ریڈ کریسنٹ سے ملکر اور ان کے تعاون اور اجازت سے دبئی میں چیرٹی کی ایک تنظیم (Dubai Autism Center)کے لئے بیس ہزار درھم ڈونیٹ کرنے کی مہم جاری ہے یہ ایک بڑی خدمت ہے ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جذبہ حب الوطنی سے سرشاربے لوث خدمت کو زندگی میں ہمیشہ پذیرائی ملتی ہے یہ خواتین مختلف اداروں اور ضرورت مندخاندانوں کی مدد میں پیش پیش رہتی ہیں۔پاکستان اور امارات کی دوستی انمول ہے امارات کا قومی دن منانے کا مقصد بھی دونوں ملکوں کے درمیان یگانگت اور دوستی کی جو فضا قائم ہے اس کا برملا اعتراف کرنا ہے میزبان ملک امارات نے امن و سکون کا ماحول فراہم کیا تو پاکستانی بھی اس ملک کی تعمیر و ترقی میں دن رات کوشاں رہے لاکھوں پاکستانی خاندان روزگار کے سلسلے میں یہاں آئے اور یہیں کے ہو رہے۔ یہاں کی خوشیوں کو پاکستانی جوش وخروش سے مناتے ہیں پاکستان ویمنزفورم کے زیر اہتمام جو تقریبات منعقد کی جاتیں ہیں اس سے آپ سب واقف ہیں کبھی مشاعرے ادبی نشستیں کبھی مذاکرے اورکبھی  شوز،عید ملن

کئی شوز،عید ملن ،چاندرات ،صحت وتندرستی پر لیکچر ۔مذہبی پروگرام کبھی مقبول سنگرز کے کنسٹرٹ ،گذشتہ تین سال سے یواے ای کے قومی دن پر کنسٹرٹ کرایا جا رہا ہے موسیقی کے پروگرام میں بھی ایک خاص معیار کو مدنظر رکھا جاتا ہے ایسے فن کاروں کو بلایا جاتا ہے جو شاعری اور سرتال کے ساتھ انصاف کر سکیں۔ویسے بھی ہمارے فنکاروں نے فنِ موسیقی میں جو معیار قائم کیا ہے وہ قابلِ تعریف ہے پچھلے سال مہنازبیگم اور استاد حامدعلی خان نے سماں باندھا تھا تو اس برس فریحہ پرویز اورمحمد علی شہکی نے اپنے فن کاشاندار مظاہرہ کیا۔فریحہ پرویز نوجوان نسل کی پسندیدہ گلوکارہ ہیں انھوں نے اپنے فن کے مختلف رنگ پیش کئے محمد علی شہکی کے عروج کا ایک اور دور تھا لیکن اس تقریب میں بھی انھوں نے خوب رنگ جمایا ناہید نفیس کے بقول پاکستانی آرٹسٹوں کو بلانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو گھر کا سا ماحول فراہم کیا جائے اس مقصد میں وہ کامیاب رہیں ۔یہ تقریب فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی یو اے ای کے38ویں قومی دن کو شاندار طریقے سے منایا گیاپاکستان ویمنز فورم کی یہ تقریب بھی تمام پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے میزبان ملک کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منائی گئی قونصل جنرل امجد علی شیر مہمان خصوصی تھے ان کی بیگم عالیہ امجد بھی ان کے ساتھ تھیں۔انھوں خواتین کی کاوشوں کو سراہا اور اس جذبے اور مقصد کی تعریف کی جو ان مثبت سرگرمیوں کے پیچھے کارفرما ہے۔ صحت مند جذبے ہمیشہ مثبت نتائج لاتے ہیں۔ ناہید نفیس اور ان کی ساتھی خواتین مبارک باد کی مستحق ہیں ہمیں فخر ہے کہ وہ جن نیک مقاصد کولے کر آگے بڑھ رہی ہیں اور پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنےاورپاکستان کے روشن رخ دکھانے میں کوشاں ہیں۔ ہم ان کی کامیابیوں کے لئے دعاگو ہیں۔

sc_0120a.jpg
pwf20-33a.jpg
pwf307-a.jpg
pwf252-a.jpg
pwf343-a.jpg
pwf359-a.jpg
pwf375-a.jpg
pwf374-a.jpg
pwf404-a.jpg
pwf395-a.jpg
pwf438a.jpg
pwf436a.jpg
pwf465a.jpg
pwf448a.jpg
pwf495a.jpg
pwf470a.jpg
pwf575a.jpg
pwf557a.jpg
pwf970a.jpg
pwf847a.jpg
pwf1084a.jpg
pwf1145a.jpg
   

homepage.jpg