fina-sherosokhan-animat.gif

Moghal World report

مغل ورلڈ لٹریری فورم کے زیرِ اہتمام ایک ادبی نشست

رپورٹ؛ مقدس زاہد

ماہنامہ  ساحل۔ یو۔کے  ۔کے چیف اڈیٹر جناب تنویر اختر صاحب کے اعزاز میں ایک تعارفی اور ادبی نشست، ۴ دسمبر ۲۰۰۹ کی شام ۶ بجے ، الحمرہ ادبی بیٹھک میں منعقد ہوئ ۔ جناب تنویر اختر  نے یو۔کے۔ میں اُردو ادب میں ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ماہنامہ ساحل کے علاوہ دیگر ادبی جریدوں اور ادبی تنظیموں کے بار میں بھی گفتگو کی۔ہالینڈ سے تشریف لائے معروف ناول نگار اور سفرنامہ نگار محترم فاروق خالدنے بھی اُردو دنیا میں ہونے والی ادبی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جناب فاروق خالد  کو ان کے ناول ۔ سیاہ آئینے۔ پر  آدم جی ایوارڈ دیا گیا تھا۔فارق خالد صاحب نے اور بہت سے افسانے اور ناولوں کے ترجم بھی کئے ہیں۔ جن میں ۔فریڈرک ولیم فان ایڈن۔ ناول بھی شامل ہے۔اس ناول کا ترجمہ  فاروق خالد نے ولندیزی زبان سے اُردو میں کیا ہے۔

اس نشست میں شرکت کرنے والوں میں فوزیہ مغل، چیر پرسن ۔ مغل ورلڈ لٹریری فورم، چیف ایگزیکٹیو ۔ مغل پبلشنگ ہاوز۔ زاہد مسعود، زاہد حسین، کاظم جعفری، حسنین جمیل، کامران بھٹ، جاوید آفتاب شامل ہیں اس تقریب کے اختتام پر فوزیہ مغل نےمہمانوں کا شکریہ ادا کیا،اور مغل پبلشنگ ہاوز کی شائع کردہ کتابوں کو مہمانوں میں تقسیم کیا۔ محترم تنویر اختر صاحب نےساحل کا تازہ شمارہ، اور فاروق خالد نے اپنا سفر نامہ۔ رہنما راہیں۔ اور۔ چھوٹا یو ہنس۔ فوزیہ مغل کو پیش کیا۔

 

homepage.jpg