fina-sherosokhan-animat.gif

Bayade Faiz 09

دورِ حاضر کے معروف ومقتدر شاعر فیض احمد فیض کی پچیسویں برسی کے موقع پر

اُردو انٹرنیشنل کی جانب سے پر وقار محفل شعر و نغمہ کا انعقاد

 

اُردو انٹرنیشل کینیڈا کے زیرِ اہتمام ایک پر وقار شام،  جناب اشفاق حسین نے ترتیب دی۔ پاکستان سے معروف شاعر افتخار عارف، روس سے ماسکو یونیورسٹی کی اُردو پروفیسر اُڈمیلا ویزیلی نے بطور خاص شرکت کی۔

ڈیز ہوٹل اینڈ کانفرنس سنٹر، ٹورانٹو کے کشادہ و عریض ہال میں کثیر تعداد  میں فیض احمد فیض کے چاہنے والے اور ادب نواز  حضرات نے شرکت کی اور فیض احمد فیض سے اپنی عقیدت کا ثبوت دیا۔ اس محفل کی نظامت اشفاق حسین نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں کی اوروقفہ وفقہ سے فیض کی شاعری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کررہےتھے اور فیض کے ساتھ پیش آئےمخلتف واقعات کا ذکر بھی کر رہے تھے۔

نیو جرسی سے آئے شاعر اقبال دانش اور ہیوسٹن سے آ ئیں شاعرہ عشرت آفریں نے  فیض کی یاد میں نظمیں سنائیں۔

افتخار عارف نے فیض احمد فیض کے ساتھ گزرے واقعات کا ذکرکیا اور اُن کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ چاہنے والوں کی فرمائش پر نظمیں بھی سنائیں۔ روسی خاتون پروفیسر اُڈمیلا ویزیلی نے کلیدی مقالہ بزبان اُردو پڑھ کر حاضریں کو ششدر کر دیا ۔ انہوں نے فیض احمد فیض کی شخصیت  کے بارے میں کئی باتوں کا ذکر کیا۔ فیض صاحب کی جلا وطنی کا بھی ذکر کیا۔انہوں بتایا کہ کس طرح فیض صاحب روس میں مقبول ہوئے اور انہیں کس طرح  ۔ لینن امن ایوارڈ ۔ دیا گیا، جو بہت کم غیر روسیوں کو دیا گیا۔

ٹورانٹو کی ایک ادبی شخصیت رحیم انجان کا بھی فیض احمد فیض سے قریبی تعلق رہا ہے۔ اُنہوں نے فیض کے ساتھ گزارے واقعات کو کتابی شکل میں شائع کرایا جس کا عنوان ہے ۔خوشنوا فقیر فیض احمد فیض۔ اور اس کتاب کی رسم اجراء بھی اسی محفل میں ہوئی۔  

اُردو انٹر نیشنل کی جانب سے پہلا ۔ فیض اُردو انٹرنیشنل ایوارڈ۔، ۲۵۰۰ڈالر نقد رقم اور شیلڈ کی شکل میں جناب افتخار عارف کو جناب قمر صدیقی کے ہاتھوں دیا گیا۔  روسی خاتون پرفیسر لڈمیلا ویزیلی کو بھی شیلڈ کی شکل میں ایک ایوارڈ جناب انور کے ہاتھوں  دیا گیا۔

دورانِ وقفہ مہمانوں کی تواضع کی گئی اور بعد وقفہ ٹورانٹو کی مقبول گلوکارہ ازیلا رائے نے فیض احمد فیض کا کلام پیش کیا ،بنیادی طور پر یہ گلوکارہ عابدہ خانم کی شاگردہ مانی جاتی ہیں، ازیلا رائے نے بڑے ماہرانہ انداز میں فیض کا کلام پیش کر کے خوب رنگ جمایا اور داد  حاصل کی۔ یہ محفل بھی ایک  یادگار محفل رہی جیسے کہ اشفاق حسین صاحب کی ترتیب دی ہوئی محفلیں ہوا کرتی ہیں۔اشفاق حسین صاحب قابل مبارکباد ہیں۔  تقریب کی چند تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ویڈیو کلپس بھی۔ ادارہ ۔ شعر وسخن۔ ٹورانٹو

ashfaq-hussainmain.jpg
Ashfaq Hussain
dsc00229a.jpg
Ashfaq hussain, Ludmila Vassilieva, Ishrat Afrin & Iqbal Danish
dsc00234a.jpg
Ashfaq Hussain, Anwar Marchat, Udmila, Iqbal Danish, Iftekhar Arif & Ishrat afrin
award-presentation2.jpg
Qamar Siddiqui, Ashfaq Hussain, Lidmila, Iftekhar Arif, Ishrat Afrin & Iqbal Danish
udmila-a.jpg
Dr. Ludmila Vassillieva, Urdu Professor Moscow
dsc00231a.jpg
Ashfaq Hussain, Qamar Siddiqui presenting award to Iftekhar Arif
dsc00224a.jpg
Asfaq Hussain, Rahim Anjaan & Iftekhar Arif
rahim-anjaan2.jpg
Ashfaq Hussain, Rahim Anjaan, Iftwkhar Arif, Ludmila, Ishrat Aafrin & Iqbal Danish
dsc00228a.jpg
Iftekhar Arif
dsc00218a.jpg
Iqbal Danish
azalea-b2.jpg
Azalea Ray presenting Kalme Faiz
azalea-performing2.jpg
Azalea Ray presenting Kalme Faiz
audience2a.jpg
Audience

faiz-faizb.jpg

فیض احمد فیض کی یاد میں
 
روس سے تشریف لائیں پروفیسر لوڈ میلہ کے خیالات بزبان اردو سنیئے

udmila-p.jpg

homepage.jpg