fina-sherosokhan-animat.gif

Adbi Nishast in Dubai Nov-09

رپورٹ؛ صبیحہ صبا

 

دنیا میں جہاں بھی اُردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں ایسی انگنت تقریبات جاری اور ساری ہیں، جس میں ہم خیال و ہم مزاج صاحبان ذوق، خواتیں و حضرات مل بیٹھتے ہیں اور ذہنی آسودگی کے کچھ لمحات اس تیزی سے گزرتی ہوئی دنیا سے بچا کر اپنے لئے محفوظ کر لیتے ہیں۔ پرنس ہوٹل میں ایک خوشگوار نشست کا اہتمام  محبوب اختر غوری نے کیا۔ محبوب اختر غوری کا نام کراچی میں ہونے والے بڑے عالمی مشاعوروں کے اہم منتظمیں میں لیا جاتا ہے۔ دوبئی میں وہ اپنا کاروبار چلاتے ہیں۔ ادب سے لگاو اور اردو سے محبت کا اظہارہمیشہ کرتے ہیں۔یہ تقریب کا اہتمام رضوان ممتاز کے اعزاز میں کیا گیا تھا۔ رضوان ممتاز بحرین میں کئی ادبی تنظیموں کے سرپرست ہیں۔بحرین میں مشاعرہ منعقد کرانے کےسلسلے میں ان کا نام سب سے اہم ہے۔ ثروت زہرا نے مشاعرے کی نظامت کی۔ مریم فاطمہ نے تلاوت کلام پاک کی۔ حمد باری تعالیٰ کی سعادت سیّد صغیر احمد جعفری کے حصے میں آئی۔ ثروت زہرا نے نعتیہ نظم اور اپنا دوسرا کلام سنایا۔

 تقریب کے اختتام پر سارے شرکاء محفل اور شعرا کا شکریہ ادا کیاگیا۔

dsc_038aa.jpg
dsc_031aa.jpg
dsc_016aa.jpg
dsc_02aa.jpg
dsc_019aa.jpg
dsc_014aa.jpg
dsc_09aa.jpg
dsc_05aa.jpg
dsc_04aa.jpg
dsc_03aa.jpg

homepage.jpg