fina-sherosokhan-animat.gif

Shanul-Haq-Haqqui ki Yaad MeN

dsc00447a.jpg
رائٹرز فورم کینیڈا  کے زیر اہتمام  اُردو دنیا کی مقدّر شخصیت، شاعر، مترجّم،اُردو لغت کو مرتّب کرنے والے اور ٹورانٹو کی ادبی محفلوں کی شان اور ہر دلعزیز شخصیت مرحوم شان الحق حقّی کی یا د میں ایک خصوصی محفل ترتیب دی گئی، جس میں شہر کے ادب دوست ادب نواز، ادیب ، شاعر، افسانہ نگار،اور صحا فت سے تعلق رکھنے والے اصحاب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔منیر پرویز ،   پرویز پروازی، کرامت غوری،نزہت صدیقی، اکرام بریلوی، شان الحق حقی کے صاحبزادے عدنان حقّی، نسرین سیّد وغیرہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور گزرے زمانے کے واقعات کا ذکر کیا جس سے مرحوم کا تعلق تھا۔ ذکیہ غزل نے ایک منظوم نذرانہ پیش کیا اور نسیم سیّد نے بتایا کہ اُن کا زیادہ وقت حقّی صاحب کے ساتھ گزرنے وجہ  یہ تھی کے وہ دونوں ایک ہی بلڈنگ میں رہا کرتے تھے۔ان کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات کا نسیم سیّد نے کچھ اس انداز سے ذکر کیا کہ ساری محفل  کی آنکحیں نمناک ہو گئیں۔حقّی صاحب کی صاحبزادی زیبا کا بھی ذکر رہا، جووہ بھی خود اللہ کو پیاری ہوگئیں۔ حقّی صاحب کے فرزند عدنان حقّی کی وساطت سے، جلد ہی حقّی صاحب کی تحریر کردہ کتب اور لغات یہاں ٹورانٹو میں لائی جارہی ہیں تاکہ ہر کوئی ان سے استفادہ کر سکے

dsc00118a.jpg
Munir Perwaiz
dsc00122a.jpg
Zakia Ghazal
dsc00130a.jpg
Nasim Syed
dsc00131a.jpg
Parwez Parwazi
dsc00132a.jpg
Karamat Ghauri
dsc00134a.jpg
Ikram Barelvi
dsc00137a.jpg
Adnan Haqqee (son)
dsc00139a.jpg
Nuzhat Siqqiqui
dsc00140a.jpg
Guests
dsc00128a.jpg
Audience
dsc00126a.jpg
Audience
dsc00142a.jpg
Group
dsc00145a.jpg
Guests-Suhail Rana, Sardar Ali & Sultan Jamil Nasim

homepage.jpg