fina-sherosokhan-animat.gif

Shakila Rafeeq honoured

dsc06090aa.jpg

ٹورانٹو میں مقیم اُردو ادب کی ممتاز افسانہ نگار شکیلہ رفیق کے لئے اعزاز

  ٹورانٹو میں مقیم اُردو ادب کی ممتاز افسانہ نگار شکیلہ رفیق کے لئے بڑے اعزاز کا مقام ہے کہ ان کی ایک کتاب  ۔عصمت آپا۔ کے کچھ حصّے بھارت کی نصابی کتاب )انتخاب نثر اُردو  ( میں شامل کئے گئے ہیں۔ بھارت کے  ممتاز ادیب، شاعر،محقق و نقّاد شمس الرحمان فاروقی نے اُردو کونسل کے ایک سالہ ڈپلو ما کورس کے لئے یہ کتاب  مرتّب کی ہے۔ اس کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی جاوید ہیں۔قومی کونسل برائے فرغِ اُردو زبان نے یہ کتاب دہلی سے شائع کی ہے۔ شکیلہ رفیق کی یہ کتاب در اصل اُن کی عصمت چغتائی سے ملاقات اور اُن سے انٹرویو کی ہے۔ اس  انٹرویو کی خصوصیت ی ہے کہ عصمت چغتائی سے کچھ ایسی باتیں کہلوائی گئی ہیں جو انہوں نے اس سے قبل کسی سے نہیں کہی تھیں۔

بشکریہ اخبار جنگ۔ ۲۱ اکٹوبر ۲۰۰۹    

homepage.jpg