fina-sherosokhan-animat.gif

Aashian Gum Karda

اشفاق حسین کی شاعری کا مجموعہ ۔آشیاں گم کردہ۔ کی رسم اجرا٫

بتاریخ ۱۷ اکٹوبر ۲۰۰۹ بمقام ڈیز ہوٹل  ایک پر وقار تقریب میں ٹورانٹو کے معروف شاعر ادیب اور ٹیلی کاسٹر جناب اشفاق حسین کا مجموعہ کلام۔آشیاں گم کردہ ۔  کی رسم اجراء ہوئی۔ شہر ٹورانٹو کے تمام ادب دوست، ادب نواز، شاعراورادیب حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کی خصوصیت یہ رہی کہ ایک سلائڈ شو کی مدد سے  اشفاق حسین کا تعارف کرایا گیا۔ اور پاکستان میں منعقدہ ایک تقریب کی کچھ ویڈیو جھلکیاں دکھائی گئیں، جس میں افتخارعارف  ،کشور ناہید  اورمجاہد بریلوی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ پاکستانی  فنکارہ طاہرہ سیّد اور ترنّم ناز نے اشفاق حسین کی غزلوں کو خوبصورت انداز میں پیش کیا تھا۔ہندوستان سے آئے ہوئے غزل گو فنکار سدھیر نارائن اور ٹورانٹو کے فنکار افضل سبحانی اور منی نے بھی منتخب غزلیں پیش کرکے ایک سماع باندھا۔

اشفاق حسین کسی تعارف کے محتاج نہیں، آپ ہمہ گیر مقبولیت کے حامل اور ہر دلعزیز  شخصیت ہیں۔ آپ نے۱۹۷۴ میں کراچی یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ ۱۹۷۳ میں  اسٹوڈنٹ یونین، اُردو ڈپارٹمنٹ، کراچی یونیورسٹی کے نائب صدر رہے۔   ۱۹۷۵ میں گورنمنٹ ڈگری  سائنس کالج کورنگی، کراچی میں بحیثیت لیکچرارر خدمت انجام دے چکے ہیں۔  ۔آپ کی اب تک کوئی دس کتابیں شائع ہوئی  ہیں اور سب نے زبردست پزیرائی حاصل کی۔ کینیڈا اور شمالی امریکہ میں مشاعروں اور کانفرنسوں کے انعقاد کے سلسلے میں کلیدی حصہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان، انڈیا، انگلینڈ، اسٹریلیا اور روس سے اُردو کے دانشوروں کو مدعو کیا کرتے ہیں۔ فیض احمد فیض، احمد فراز سے خاص تعلق رہا ہے۔آرٹس کاونسل آف پاکستان کے پروگرام افیسر رہ چکے ہیں۔فیض احمد فیض ایڈوائیزیری کاونسل کے تحت پروفیسر قمر رئیس، دہلی ڈاکٹر قیوم لودھی، ٹورانٹو یونیورسٹی کو مدعو کیا تھا۔ میگ گل یونیورسٹی کے تحت بچوں کی اُردو کتابوں کی اشاعت کے سلسلے میں معاونت کی ہے۔ اشفاق حسین کو کئی ایوارڈز سے بھی نوازہ گیا ہے۔

۱۔    محمد علی جوہر ایوارڈ دہلی۔۱۹۸۹

۲۔سلیم جعفری گولڈ میڈل دوحہ ۔ ۲۰۰۰

 ۳۔اردو انٹرنیشنل احمد دایا ایوارڈ USA ۲۰۰۹

اُردو رسائل میں بھی اشفاق حسین متواتر لکھتے رہیں ہیں۔ آپ کی شاعری کاپنجابی اور انگریزی میں ترجمہ کیا جا چکا ہے۔

۱۹۸۰ میں ترک وطن کے بعد ٹورانٹو میں قیام پذیر ہیں۔یہاں پر اپنا کاروبار بھی چلاتے رہے ہیں اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے منسلک ہیں۔ ATN ARY کے اردو چینل کے میزبان  ہیں۔ دسمبر ۲۰۰۶ میں ATN کینیڈا کی جانب سے آپ کو  Lifetime chievement Award  دیا گیا۔ ۱۹۸۲ میں رائٹرز فورم آف پاکستان کینیڈا کو قائم کیا اور پہلے صدر مقرر ہوئے۔ کینڈین اردو رائٹرز فورم کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔

اس تقریب میں اشفاق حسین نے اپنی فیملی کے ساتھ مل کر کیک کاٹا اور تمام مہمانوں کی تواضع کی ۔ یہ ایک یادگار تقریب تھی جو مدتوں یاد رہے گی۔ ادارہ شعرو سخن اشفاق حسین صاحب اور ان کی فیملی ممبروں کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔ اس تقریب کی چند تصاویر پیش خدمت ہیں۔

 

dsc00107a.jpg
Ashfaq Hussain cutting the cake
dsc00110a.jpg
Daughter, wife & Ashfaq Hussain
dsc00108a.jpg
dsc00105a.jpg
Ashfaq Hussain

dsc00102a.jpg
Masroor Javid

dsc00095a.jpg
Mrs & Mr. Rasool Ahmad Kaleem, Ather Razvi & Anwar Ahmad
dsc00097a.jpg
Guests
dsc00093a.jpg
Afzal Subhani & Munni presenting ghazal
dsc00089.jpg
Reena Grover presenting ghazal
dsc00111a.jpg
Sudheer Narain presenting ghazals

homepage.jpg