fina-sherosokhan-animat.gif

Haidel Berg function

ہائیڈل برگ، جرمنی میں علامہ اقبال  سے اظہارِ عقیدت  کی تقریب

 

علامہ اقبال نے اپنی ڈاکٹریٹ کی ڈگری جرمنی کے شہر میو نخ کی ایک یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔ لیکن آپ کا قیام  ایک  دوسرے خوبصورت شہر ہائیڈل برگ  میں رہا جہاں سے دریائے "نیکر" گزرتا ہے۔ آپ اسی دریا کے کنارے ایک جگہ اکثر تشریف لے جاتے۔ آپ کی مشہور زمانہ  فارسی نظم " ایک شام"  اسی دریا کے کنارے لکھی گئی تھی۔ اس مقام پر وہ نظم ایک  بڑے پتھر کی سل پر جرمن زبان میں ترجمہ کے ساتھ کندہ ہے۔ اسی شہر میں ایک سڑک کا نام بھی" ساحل اقبال" رکھا گیا ہے۔جس مکان میں علامہ اقبال نے قیام کیا تھا اس پر ایک تختی بھی آویزاں کی گئی ہے۔ یہ ساری چیزیں علامہ اقبال کی عظمت کے اعتراف میں جرمن حکومت کی جانب سے کی گئی ہیں۔

جرمنی میں مقیم ایک معرو ف شاعر، صحافی اور" حلقہ ادب" جرمنی کے بانی اقبال حیدر نے علامہ اقبال سے  اظہار عقیدت کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام کے ایک حصہ کی خصوصیت یہ تھی کہ دریائے نیکر کے کنارے" ساحلِ اقبال" کے ایک گوشے میں سبزازار پر سفید چادریں بچھا کر اور تکیہ سجا کرایک ادبی نششت ترتیب دی گئی۔ اس تقریب کی ایک اور خصوصیت یہ بھی تھی کہ ٹورنٹو میں مقیم اُردو دُنیا کے معروف ادیب، شاعر، دانشور اور ماہر اقبالیات ڈاکٹر سیّد تقی عابدی بھی وہاں شریک محفل تھے۔            

تقریب کی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے سیّد اقبال حیدر نے کہا کہ ا دران کی یہ دیرینہ خواہش تھی کہ دریائے  نیکر کے کنارے ایک شعری نششت کی جائے۔اس بات پر وہ بجا  طورپر فخر محسوس کرتے ہیں کہ اس تقریب کا انعقاد اس وقت ممکن ہو سکا۔ ابتدا میں قاضی وحید صاحب نے علامہ اقبال کی مشہور نظم   "جواب شکوہ" ترنم کے ساتھ سنائی۔ مشہور صحافی شیخ مظفر نے کہا کہ ہم جب بھی اپنے کسی مہمان یا بچوں کو یہاں لائیں تو  علامہ اقبال کے حوالے سےان یادگار مقامات کی تفصیل بتائیں، تاکہ اپنے قومی شاعر کی عظمت ان بچوں کے دلوں میں ابھی سے پیدا ہو  اور وہ  فخر محسوس کریں۔

فرینکفرٹ، جرمنی میں نیشنل بینک آف پاکستان کے جنرل منیجر شاہد اقبال نے سیّد اقبال حیدر کو اس تقریب کے انعقاد پر مبارک باد، دی۔ اتنے موثر اور خوبصور انداز سے جو یاد منائی گئی وہ ہمیشہ دلوں میں  زندہ رہتی ہے۔ اس کے بعد شعراء کرام نے حکیم الامت علامہ اقبال کو   مظوم جراجِ عقیدت پیش کیا۔

شاعروں میں سیّد اقبال[فرینکفرٹ] شکیل چغتائی [ برلن] سمن شاہ [پیرس] شہزاد ارمان [ہائیدل برگ] ارم بتول قادری [ہائیڈل برگ]شفیق مراد[برلن]  شاہد زیدی [ ہمبرگ] ہائیڈل برگ یونیورسٹی کے سابق طالب علم  ڈاکٹر فرخ بیگ اور ڈاکٹر ارشد رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے  دریائے نیکر کے کنارے کو " ساحل اقبال" نام دینے، علامہ کی قیام گاہ پر تختی نصب کرانے اور علامہ کو جرمن زبان سکھانے والی خاتون کی تلاش اور "ساحلِ اقبال" پر کلامِ اقبال  والی سل لگوانے کی  اپنی شرکت کی یادوں کو تازہ کیا۔ ڈاکٹر سیّد تقی عابدی نے اس بات کا ذکر کیا  کہ کس طرح علامہ اقبال نے جرمن شاعری اور فلسفے کا استفادہ کیا تھا۔ آپ نے علامہ اقبال کی شخصیت اور ان کی ادبی خدمات کا جائزہ لیا اور  اُن کی نظم " مسجد اقصیٰ سنائی۔ سامئین کے پُر زور اصرار پر جناب تقی عابدی نے اپنی ایک نظم بھی سنائی۔

اس تقریب میں ہائیڈل برگ یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ کئی ادبی اور سماجی شخصیات نے مثلا جناب طارق پرویز،جناب اسد اللہ خان۔ فرخ بیگ ڈاکٹرارشد رضوی، چودھری محمد رفیق اور معروف شاعر شفیق مراد نے بھی شرکت کی ۔

 اس تقریب سے قبل ہائیڈل برگ یونیورسٹی کی طالبہ ارم بتول قادری اور اُن کے بھائی نوجوان شاعر شہزاد ارمان قادری نےیونیور سٹی میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا ۔ تقریب کا آغاز شہزاد ارمان کی  انتھک کوششوں سے  بنی ایک  اُردو ویب سائٹ  "اہلِ قلم ڈاٹ کام" کی رونمائی سے ہوا۔

یہ تقریب ڈاکٹر تقی عابدی کی صدارت میں ہوئی اور مہمان خصوصی ڈاکٹر کرسٹینا تھیں۔ محفل مشاعرہ کی نظامت ارم بتول اور سمن شاہ نے بڑے خوبصورت انداز میں کی۔ ارم بتول، شہزاد ارمان،سمن شاہ، شفیق مراد، شاہد زیدی، شکیل چغتائی، سیّد اقبال حیدر اور ڈاکٹر سیّد تقی عابدی نے اپنا کلام پیش کیا۔

تصاویر اور خبر بشکریہ عالمی اخبار ڈاٹ کام

News & photos, courtesy
www.aalmiakhbar.com

ہائیڈل برگ میں دریائے نیکر کے کنارے
 
 

haidelberg.jpg
haide-berg7.jpg
haidel-berg2.jpg
haidel-berg5.jpg
haidelberg1.jpg
haide-berg6.jpg
 

تقریب رونمائی " اہل قلم ڈاٹ کام
 
   

pic10a.jpg
pic17aa.jpg
pic8a.jpg
pic2a.jpg
pic12a.jpg

Courtesy Suman Shah (France)

Courtesy
 
Muzaffar Sheikh
Freelance Press Correspondent, Jang Group of Newspapers
Authorized and Certified Interpreter and Translator
Frankfurt am Main / Germany
muzsheikh@yahoo.com
For detail report of "Jang Group" Click hear

 
 

homepage.jpg