fina-sherosokhan-animat.gif

Award for M mubeen of Mumbai

m_mubin.jpg

ممبئی کےمعروف ادیب ایم مبین کو مھا راشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکادمی کا ایوارڈ

بھیونڈی :۔اردو ہندی کے معروف ادیب ایم مبین کومہاراشٹر راجیہ ہندی ساہتیہ اکادمی نے ان کی ہندی فکشن میں خدمات کے اعتراف میں2006ءکے منشی پریم چندایوارڈ سے نوازہ ہے۔یہ ایوارڈ ریاستی سطح پر ہندی فکشن میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو دیا جاتاہے۔ایم مبین کے اب تک ہندی میں تین افسانوی مجموعہ ’’یاتنا کا ایک دن ‘‘ ’’ اذان ‘‘اور’’ وراثت ‘‘ شائع ہوے ہیں ان کے علاوہ ہندی میں ان کا ایک ناول’’ ریوڑ ‘‘بھی اس سال شائع ہوا تھاجس کی بنیاد پر انھیں اس ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انھیں ان کے افسانوی مجموعہ یاتنا کا ایک دن پر ملک گیر سطح کا غیر ہندی داں ادیبوں کا نیشنل ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔
اس کے علاوہ اردو میں ایم مبین کی پانچ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔ جن میں دو افسانوی مجموعہ،ایک بچوں کے ڈراموں کا مجموعہ، ایک بچوں کا ناول اور ایک بچوں کے لیے مزاحیہ کہانیوں کا مجموعہ شامل ہے۔
ایم مبین اردو انٹرنیٹ ویب سائٹ ’’ادب نامہ ‘‘اور ہندی ویب سائٹ’’ لگھو کتھا ‘‘کے مدیر بھی ہیں۔
ایم مبین کو یہ انعام ہندی ادب کی دیگر اصناف میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے دیگر ادیبوں کے ساتھ 29 مارچ کو ممبئی میں ایک تقریب میں دیا گیا ۔
 

مہاراشٹرا کی اردو ساہتہ اکادمی کا ایوارڈ

ساہتیہ اکادمی کے منشی پریم چند ایوارڈ کے بعد حال ہی میں مہاراشٹر سرکار کی اردو ساہتیہ اکادمی نے بہی ان کے اردو کے افسانوی مجموعہ "نئی صدی کا عذاب"پر اپنے فکشن کے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان کی ۲۰۰۴ میں شائع کتاب پر دیا گیا ہے۔ جلد ہی ایک باوقار تقریب میں اکادمی کے دیگر انعام یافتگان کے ساتھ ایم مبین کو دیا جائیگا۔ تقریب کی تاریخ کا اعلان باقی ہے ۔

 

homepage.jpg