fina-sherosokhan-animat.gif

FIA Award for Hasan Chishti
hasanchishtigetattachment.jpg
Iftekhar Shareef presenting award to Hasan Chishti

جناب حسن چشتی کو  FIA شکاگو کی جانب سے ایوارڈ

 

جشن آزادی کے موقع پر فیڈریشن آف انڈین اسوسییشن شکاگو نے سماجی خدمات کے اعتراف میں جناب حسن چشتی صاحب کو" کمیونٹی لیڈرشپ ایوارڈ" سے نوازا ہے۔

جناب حسن چشتی صاحب کو اب تک کی ایوارڈز ملے ہیں۔ ۲۰۰۳ میں اردو رائٹرز سوسائٹی یو ایس اے نے اپنا سالانہ ادبی ایوارڈ دیا تھا۔ ۲۰۰۱ میں امریکن اردو سوسائٹی کی جانب سے حسن خدمات کا ایوارڈ لاس انجیلس میں دیا گیا تھا۔ ۱۹۹۹ میں

One of the directors of Metropolitan Asian Family Services    

مقرر کیا تھا۔1996 میں آپ نے ایک شاندار مشاعرے کی صدارت کی تھی جس کا اہتمام عثمانیہ یونیورسٹی کے قدیم طلبہ نے کیا تھا۔ اسی سال آپ کو" نمائندہ دکن" کا لقب بھی دیا گیا۔آپ نے نئی دلی میں ھونے والے مشاعرے میں امریکہ کی نمائندگی کی تھی۔ اس موقع پراپ کو اسرارالحق مجاز اردو ایوارڈ بھی دیا گیا۔

ایک طویل مدت تک اپ نے اردو میگزین"پاسبان" اور" اکا ش" کی ادارت کی تہی اور ایک انگریزی  ہفت روزہ "منصف" کی ادارت بھی کرتے رھے۔ بعد میں اسی نام سے یھ اخبار کی شکل میں حیدرآباد سے نکلتا ھے۔ آپ لاس انجلس سے نکلنے والے " پاکستان لنک" کے شکاگو بیوروکے چیف رھے ھیں۔

آپ حیدرآباد دکن میں پیدا ھوئے اور عثمانیہ یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے کے بعد آپ نے وہیں  پر تقریباً ۲۶ سال تک ملازمت کی۔ ۱۹۷۸ میں آپ ریٹایرڈ ہوۓ اور کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ سے منسلک رہے۔ اس کے بعد جدہ میں ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی۔ آپ 1986شکاگو منتقل ہوگۓ اور ایل رئل اسٹیٹ کمپنی میں ملازمت کی، بعد میں 1991سے اپنا خود کا بزنس چلا رہے ہیں۔

ادارہ شعر و سخن کی جانب سے حسن چشتی صاحب کو دلی مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔

homepage.jpg