fina-sherosokhan-animat.gif

Nazam Taba Tbai

phots_report_taba_tabai.jpg

نظم طبا طبایٔ کی روشن خدمات کو خراج تحسین

 

ادارۂ سوغات نظرکے زیر اہتمام مولوی سید علی حیدر نظمؔ طباطبایٔ کی تین کتابوں  "شرح دیوان غالب" ، "نظم طباطابیٔ" اور "صورت تغزل" کی رسم اجراء اردو ہال حمایت نگر میں ۱۰ جنوری۲۰۰۷ کی شام انجام پایٔ۔ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر صادق نقوی سابق صدر شعبۂ تاریخ جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد نے فرمایٔ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر عقیل ہاشمی سابق صد ر شعبۂ اردو جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد، اور ڈاکٹر مجید بیدار اسوسی  ایٹ پروفیسر جامعہ عثمانیہ نے شرکت کی۔ اس تقریب میں سید علی حیدر نظمؔ طباطبایٔ کی شخصیت ، ان کے ادبی کارناموں اور روشن خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ  نظمؔ طباطبایٔ ہمارے اسلاف کی ادبی ، مذہبی، اور لسانی وراثت کا حصہ تھے۔ موجودہ دور میں ان نامور حضرات کی پیروی کرنے کی نیٔ نسل کو سخت ضرورت ہے۔ جناب سید امیر حسن(حال مقیم کینیڈا) پڑ نواسے نظم طبا طبایٔ نے ان تینوں کتابوں کے دوسر ایڈیشن کو انہوں نےسید شکیل احمد مالک فالکن کیفے، دارشفاء کے تعاون سے شایعٔ کروایا ہے۔ ان کی اس ادبی کاوش پر تمام مقررین نے اظہار خوشنودی کیا۔ ان تینوں کتابوں کی رسم اجراء بدست ڈاکٹر صادق نقوی ، ڈاکٹر عقیل ہاشمی اور پروفیسر میر تراب علی عمل میں آیٔ۔صدر تقریب کی خواہش پر ڈاکٹر اشرف ر فیع صاحبہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر ضیاء الدین شکیب، کبیر احمد سابق Director All India Radio، جناب رحیم الدین خان پرنسپل اردو آرٹس کالج، جناب خالد اقبال گلوکار اور دیگر معززین شہر نے بھی  شرکت کی۔ جلسہ کی کاروایٔ پروفیسر تراب علی نے چلایٔ۔ مومن خان شوقؔ معتمد عمومی ادارہ سوغات نظر نے مہمانوں کا استقبال کیااور مشاعرے کی کاروایٔ چلایٔ۔ جلسہ کا آغاز قرأت کلام پاک سے ہوا۔ سید امیر حسن نے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر محفل شعر کا بھی نظم کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر شکیلؔ ہاشمی نے فرمایٔ۔ مہمان خصوصی ریٔس اختر ، جناب صادق نویدؔ اور ڈاکٹر منیر الزماں منیرؔ تھے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر صادق نقوی، باسط نقوی بیابانی۔ مومن خاں شوقؔ، یوسف روشن، ڈاکٹر فریدالدین صادق، سردار اثر اور سید جلیس نے کلام سناکر محفل کے ادبی وقار میں اضافہ کیا۔ جناب مومن خاں شوقؔ نے محفل شعر کی کاروایٔ چلایٔ اور آخر میں اس تقریب سے وابستہ تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

phots2_report_taba_tabai.jpg
ڈاکٹر اشرف رفیع صاحبہ مخاطبت کرتے ہوۓ اور دوسری تصویر میں مہمانان محفل

homepage.jpg