fina-sherosokhan-animat.gif

Halqae Qalam Doost New York

نیو یارک میں" حلقہء قلم دوست" کا قیام

اور ایک کامیاب مشاعرے کا انعقاد

 

امریکہ میں مختلف ادبی تنظیمیں اردو کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ ایسے میں ایک نئی ادبی تنظیم "حلقہء قلم دوست" کا قیام نیک فعال ہے۔ آفتاب قمر اس تنظیم کے بانی ہیں، جن کا تعلق فلسازی، ہدایت کاری اور فلموں کی تقسیم کاری سے رہا ہے۔ اب انہوں نے ایک ادبی تنظیم قائم کر کے اردو کے فروغ کے لئے اچھا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ حلقہء  قلم دوست کے زیر اہتمام ہونے والے اس مشاعرے کی صدارت معروف شاعر مامون ایمن نے کی جب کہ یو۔اے۔ای سے آئی ہوئی جانی پہچانی شخصیت معروف شاعر سید صغیر احمد جعفری مہمان خصوصی تھے۔ پروفیسر یونس شرر، ن۔ م۔ دانش، عبدالقسط ندیم ملک، حسن عباس رضا، کمال وارث خان، فرحت ندیم ہمایوں، ڈاکٹر عبدالرحمٰن عبد، سرفراز عبد، نسیم اختر، صفوات علی صفوات، ڈاکٹر شفیق، امان خان دل، رئیس وارثی، من موہن عالم، الطاف ترمذی، جاوید اقبال بش، مشیر طالب  نے اپنا کلام پیش کیا۔ دیگر شرکائے محفل میں خلیل الرحمٰن ،خیالی، مشتاق صوفی، عبد القا در فاروقی، سید ساجد، محمد رفیق، سیف رانا، عابدہ رعنا، نیاز آفاقی، کبیر احمد  جعفری اور دیگر خواتین و حضرات نے مشاعرے کی رونق میں اضافہ کیا ۔

 

نوٹ: یہ اطلاع" اردو منزل " کے شکریہ کے ساتھ دی جا رہی ہے۔ ﴿ادارہ شعر وسخن﴾

نیو یارک میں " حلقہء قلم دوست" کے زیر اہتمام منعقدہ مشاعرہ
کی چند تصویری جھلکیاں

halqa_qalam_doost_3.jpg

halqa_qalam_doost_2.jpg

halqae_qalam_doost_1.jpg

halqa_qalam_doost_4.jpg

 

homepage.jpg