fina-sherosokhan-animat.gif

Gulzar e Khalil

گلزار خلیل 

ٹورانٹو کے ایک بزرگ، معروف ادیب اور شاعر جناب خلیل یوسف صدیقی صاحب کا۔۔۔۔۔۔۔ا مجموعہ کلام جو ساٹھ سالہ عرصہ پر محیط  ہے شائع ہوچکا ہے۔ ۔جناب خلیل یوسف صدیقی صاحب کا تعلق حیدرآباد دکن سے ہے۔۱۹۴۷ کے بعد پاکستان چلے گئے اور اب ایک طویل عرصے سے یہاں ٹورانٹو میں قیام پذیر ہیں۔ آپ نے اپنے بچوں کی فرمائش پر اسے شائع کروایا ہے۔ اس کتاب کی رسم اجرا بتاریخ ۱۴ جنوری 07 بمقام اسکوائر ون منعقد ہوئی۔

 یہ اپنی نوعیت کی ایک خاص ادبی تقریب تھی جس میں شہر کے علم دوست حضرات، شعرا  کرام اور ادیب خاصی بڑی تعداد میں جمع تھے۔ جناب کرامت غوری صاحب نے صدارت کی اور جناب ارشد بھٹی صاحب نے پہلے حصے کی نظامت کی۔ تبصرہ نگاروں میں، معروف ادیب، نقاد اور محقق جناب اطہررضوی، ادبی دنیا کے معروف ادیب شاعرجناب اشفاق حسین اور سابق سفارت کار اور ادیب اور شاعر جناب کرامت غوری نے جناب خلیل یوسف صدیقی صاحب کی شاعری پر اپنے تاثرات کو نہایت ہی خوب صورت انداز میں پیش کیا۔ یہ ایک خالص ادبی محفل ثابت ہوئی جسے اہل ادب اور ادب نواز حضرات نے بہت سراہا۔ جناب خلیل یوسف صدیقی ایک کہنہ مشق شاعر، نازک خیالات کے ما لک اور حساس دل کے فراغ دل انسان ہیں۔آپ نے  اپنےمخالفین کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور انہیں کچھ کہنے کا موقعہ فراہم کیا۔ ان کے مخالفین بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ ہر تنقید اخلاق کے دائرے میں ہوتی رہی۔  ریڈیو پروگرام " سخنور" کے پروڈ یوسر جناب خواجہ ارشد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ جناب خلیل یوسف صدیقی صاحب کے دیرینہ ساتھی جناب جمال زبیری نے بھی کالج کے زمانے کے واقعات سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ جناب  خلیل یوسف صدیقی صاحب کے صاحبزادے روء ف محسن نے ابتداء میں خلیل یوسف صدیقی صاحب کی لکھی ہوئی ایک نعت پڑھی اور دوسرے صاحبزادے محسن فاروق نے خلیل یوسف صدیقی صاحب کی غزل کو خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ ٹورانٹو شہر کے اپنے منفرد انداز نظامت کے لئے معروف ناظم الدین مقبول صاحب نے منظوم پیام تہنیت پڑھا۔ شعر وسخن ویب میگیزن کے ایڈیٹر سردار علی نے جناب خلیل یوسف صدیقی کی ایک نعت کو خوبصورت انداز میں ڈیزائن کر کے پیش کیا۔

تقریب کے دوسرے حصے میں حسب روایت مشاعرہ منعقد ہوا جس میں شہر کے تمام معروف شعرا کرام نے اپنا کلام سنایا۔ رات دیر گئے تک  یہ محفل چلتی رہی۔

khaleel_yousuf_siddiqi_presentation.jpg
khaleel_yousuf_siddiqi_presentation2.jpg
homepage.jpg