بزم محبان
سخن کے مشاعره کا
بتاریخ ٢١ فروی
٢٠١٦ع کو بمقام گلینڈیل
ہلئیٹس الینوۓ کی لائیبریری
کے وسیع ہال میں انعقاد
عمل میں آیا جسکی
صدارت پروفیسرڈاکڑ نقی
اخترنے کی اورنظامت کے
فرائض شکاگو کے معروف
شاعر حشمت سہیل
نے انجام دۓ.
ڈاکٹر
افضل الرحمن افسرنے شرکائے
محفل کا استقبال کیا اورخوش
آمدید کہا جناب سراج الدین
ظفر کی تلاوت کلام پاک
کے
بعد روشنی کی جمالیات
اور علامہ اقبال پر
شاندار معلوما تی سلائیڈ
شو پیش کیا جس میں روشنی
کی جستجو اورعلامہ اقبال
کے جاوید
نامہ پررنگین
سلائیڈس پر بہتریں
خیالات کا اظہارکیا -
جناب
امین حیدر نے علامہ کی
فکر و
فلسفہ پر اپنے خصوصی اندازمیں
روشنی ڈالتے ہوۓ جاوید نامہ
کے روشن پیغام کی اہمیت
پرمضموں پیش کیا- ڈاکٹرمسرور
قریشی نے جاوید نامہ اورعلامہ
اقبال کی شاعری پراپنے
زرین خیالات کا اظہارکرتے
ہوۓ کہا
کہ نئی نسل تک علامہ کے
پیغام کوپہنچا نا ہماری
ذمہداری
ہے اگرہم اس سے فرار اختیار
کرتے ہیں تواس سےنئی نسل
کی ادبی گمرہی کے ہم ذمدارہونگے.
ادبی
اجلاس کے بعد سلطان محی
الدین نے نعیت پیش کی. نعت
شریف کے بعد مشاعرہ کا
آغاز ہوا جس میں شکاگو
کے ممتاز
شعراۓکرام حشمت سہیل، واصف
مول جی، ڈ١کٹر منیر الزماں
منیر، عبدالرحیم
طالب، ارشاد انصاری،
ڈاکٹر افضل الرحمن افسر،
رشید شیخ، شاہ نعیم الدین
نعیمی، ولی
الدین ولی، شہزاد ہاشمی،
مشتاق احمد، عرفان شریف
(انگریزی)، پونم جاہ (ہندی)
کے علاوه
مہمان شاعرسلیم کاوش،
شاہد علیگ اورصدر محفل
ڈاکٹر نقی اختر نے اپنا
کلام پیش کیا-
اس
محفل میں سامعین
بڑی تعداد میں موجود تھے
اورشعراۓ کرام کے
کلام پر داد و تحسین سے
نوازرہےتھے- جناب حشمت
سہیل نے
نظامت کے دوران مختلف
شعراء کے اشعا ر برمحل
سناۓ جس سے محفل زعفران زارہوگئی-
جناب عتیق افضل
نے فوٹوگرافی کر تے ہوۓ مہمانوں
کا استقبال
کیا-
صدر مشاعرہ
کے اختتامی کلام کے بعد
جناب اعراج احمد نے اہل
محفل کا
شکریہ ادا کیا اور شام
پانچ بجے محفل اختتام
کو پہنچی- رپورٹ: ڈاکٹر
افضل
الرحمن افسر