fina-sherosokhan-animat.gif

Talib Khundmeri ka Inteqal 15 Jan 2011

طالب خوند میری کا انتقال پر ملال

 

یہ اطلاع  نہایت ہی  رنج و غم کے ساتھ  پڑھی  جائیگی کہ حیدرآباد کے جناب طالب خوندمیری صاحب ۱۵؍ جنوری ۲۰۱۱ حرکت قلب بند ہوجانے کیوجہ سے انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے۔۔۔ آمین۔ ادارہ ‘‘ شعر وسخن’’تمام اہل ادب احباب اور مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کا سوگوار ہے۔

جناب الیاس سیّد، امریکہ کی اطلاع کے مطابق طالب خوندمیری صاحب پونہ، مہاراشٹرا کے ایک مشاعرہ میں شرکت کے بعد حیدرآباد لوٹ رہے تھے کہ حرکت قلب بند ہونے کی وجہہ سے انتقال ہو گیا۔ نعش کو حیدرآباس منتقل کیا گیا۔مرحوم کے بعد ان کی اہلیہ، تین لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔ اللہ انہیں صبر جمیل عطا کرے۔۔۔ آمین

موصوف کے دو لڑکے امریکہ اور لڑکی کینیڈا میں ہے۔ اکثر اپنی صاحبزادی اور داماد سے ملنے کینڈا تشریف لایا کرتے۔ جب بھی یہاں آتے کوئی نہ کوئی ادبی محفل سجائی جاتی اور احباب ان کے کلام سے بے حد محظوظ ہوا کرتے۔ وہ ایک قابل اور معروف آرکیٹکٹ تھے ۔ آپ کے بنائے ہوئے ڈیزائین کافی پسند کئے جاتے تھے۔ آپ نے سو سے زیادہ مسجدوں کے نقشے تیار کئے تھے جن میں کئی مسجدیں کے ڈیزائین بلا معاوضہ بنائےتھے۔زندہ دلانِ حیدر آباد کے سرگرم رکن تھے۔ حیدرآباد میں منعقد ہونے والی کسی بھی محفل میں آپ کی شرکت یقینی ہوا کرتی تھی۔ بہت ہی وضع دار اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔بات کرتے تو انتہائی متانت سے کرتے۔ ہر ایک سے اس طرح ملتے جیسے وہ ان کا سب سے عزیز ترین دوست ہے۔

  اپنی طنزیہ شاعری کی وجہہ سے ہند و پاک میں ایک خاص مقام رکھتے تھے۔  ‘‘ابلیس کا اعتراف’’ اور ‘‘اسکرو’’ جیسی معروف نظموں کے خالق تھے۔ اپنی شاعری میں غالب ؔ  کو بطور آرکیٹکٹ بڑے ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔ آپ کی تحریر کردہ کتاب ‘‘ سخن کے پردے میں’’ ایک پر لطف مزاحیہ شاہکار ہے۔

قیام ٹورانٹو کے دوران سے کئی  ملاقاتیں ہوئیں۔ ان یادگار لمحات کی چند یدگار تصاویر یہاں پیش کی جارہی ہیں۔

linedivider.jpg

dsc00083ta.jpg
Sadat Ali Khan, Talib Khundmiri, Nazimuddin Maqbool & Sardar Ali
dsc00027tk.jpg
Talib Khunmiri, Sajid Azam, Dr. Taqui Abedi & Sadat ali Khan
dsc00076-sajid-talib.jpg
Sardar Ali, Talib khundmiri & Sajid Azam
dsc00082ta.jpg
Talib khund Miri, Nazimuddin Maqbool & Sardar Ali
 

screw.jpg
homepage.jpg