fina-sherosokhan-animat.gif

Sandal ka Jangal ... Ronumai

محترمہ فرحت پروین کی نئی کتاب ’’ صندل کا جنگل‘‘ کی تقریب رونمائی، ساہیوال ، پاکستان میں منعقد ہوئی

محترمہ انیس فاطہ نے ’’ اُردو منزل‘‘ کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا

شہر مجید امجد جو شہر ِ فکر و فن اورشہر آگہی بھی ہے- یہاں فن کی پذیرائی کرنا معمول کی بات ہے- محترمہ فرحت پروین ممتازافسانہ نگار ،  شاعرہ اور ادب نواز شخصیت ہیں- وہ محترمہ صبیحہ صبا کی دعوت پر ساہیوال تشریف لائیں جہاں ان کی نئی کتاب  ’’ صندل کا جنگل‘‘ کی تقریب پذیرائی انتہائی پروقار انداز میں منعقد کی گئی ۔محترمہ صبیحہ صبا نے فرحت پروین کا تعارف کراتے ہوئے بتا یاکہ یہ ایک ایسی شخصیت ہیں جن کے فن پر اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہو چکی ہے۔یہ بھی خوشی کی بات ہے کہ اب زندہ اور موجو د ہستیوں پر تحقیقی کام کرنے کی اجازت مل چکی ہے ۔فرحت پروین کے اعزاز میں دوبئی میں اُردومنزل کے زیراہتمام جشنِ فرحت منعقد ہوچکا ہے، جو کسی بھی ادیبہ یا شاعرہ کا  دنیائے ادب میں پہلا جشن تھا-  فرحت پروین احمد ندیم قاسمی ایوارڈ کی بانی ڈائریکٹر ہیں ۔ ایوارڈز کا یہ سلسلہ قاسمی صاحب کی زندگی میں جاری ہو گیا تھا یہ ایوارڈ زہر سال شعری ۔ نثری اورتحقیقی کتابوں پر  دئیے جاتے ہیں۔ کتابوں پر پچاس ہزار کا کیش ایوارڈ دیا جاتاہے۔ کتابوں کے انتخاب کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے  جن میں مشتاق احمدیوسفی جیسی ہستیاں بھی شامل ہوتی ہیں ۔رضا ء الحق صدیقی نےفرحت پروین کے افسانوں پر ایک عمدہ مضمون پیش کیا۔فرحت پروین سے ان کا افسانہ سناگیا.  ان کے بہت سے افسانے عالمی  ادب کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔ وزیر مملکت برائے تعلیم، غلام فریدکاٹھیا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کہانی سےان کی تمام تخلیقی صلاحیتیں ظاہر ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے بر صغیر کے ماحول ، تاریخ اور مشرقی پاکستان کو فراموش نہیں کیا اور امریکہ میں رہتے ہوئےبھی اپنی تاریخی وابستگیوں کو نہیں بھولیں ۔ انھوں نے ایک نظریے کو جنم دیا۔اتنی بڑی ادیبہ سے ملنا ہمارے لئے اعزاز ہے۔ ایسی شخصیت ملک و قوم کا اثاثہ ہیں۔ صبیحہ صبا کا تعلق ساہیوال سے ہے۔  یہ فخر کی بات ہے صبیحہ کی وجہ سے ساہیوال کے ادبی حلقوں کی فرحت پروین سے ملاقات ممکن ہوئی ۔تقریب کے دوسرے دور میں مشاعرہ ہوا ساہیوال کے تمام نمائندہ شعرا ء نے شرکت کی اور اس تقریب کو یاد گار بنایا۔  

linedivider.jpg

1-picture-farhat.jpg
Farhat Parveen and Sabiha Saba
4-picture.jpg
Gulam Rarid Kathia, Farhat Parveen and Anees Fatima
farhat5.jpg
farhat6-picture.jpg
14-riyaz-hussain-aslam.jpg
mehar-gulam-farid-kathiya.jpg
Mehar Gulam Farid Kathia
raza-siddiqui.jpg
 
 
 

homepage.jpg